جرمنی کی ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رانا حسن نے پاکستان ویلفئیر سوسائیٹی سٹٹگارٹ کے اعزاز میں ایک پر تکلف عشائیے دیا۔
10 جون ہفتہ کے روز جرمنی کی مشہورومعروف سیاسی سماجی ممتاز کاروباری شخصیت جناب رانا حسن صاحب نے کالسروہے(Karlsruhe) کی سرزمین پر پاکستان ویلفئیر سوسائیٹی سٹٹگارٹ کی نو منتخب ایگزیکٹو باڈی کے اعزاز میں انتہائی پرتکلف عشائیہ دیا۔جونہی پاکستان ویلفئیرسوسائیٹی سٹٹگارٹ کا یہ وفد جس میں محمد آحسن تارڑ،پرویز اقبال جعفری،قیصر اقبال،بلال چیمہ،چوہدری محمد نواز،منظور حسین بٹ اور ظفر اقبال نوری شامل تھے مہمان وفد کا Karlsruhe پہنچنے پر جناب رانا صاحب نے انتہائی پرتپاک انداز میں استقبال کیا۔اس پروقارتقریب سے میزبان جناب رانا حسن صاحب نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ آپ لوگوں کے اعزاز میں عشائیہ دیکر مجھے انتہائی خوشی ھورہی ہیے زیادہ خوشی اس بات کی ہیے کہ الیکشن جیتنے کیبعد پرانی روش کو ترک کر کے نومنتخب ایگزیکٹوباڈی نے تنظیم کو جدید بنیادوں پر استوار کرنیکا عندیہ دیا ہیے۔موجودہ ایگزیکٹو باڈی مبارکباد کی مستحق ہیے کہ جنہوں نے جمہوری اقدار کے علم کو بلند کرنیکا جو بیڑہ اٹھایا ہیے میں آج اس وفد کو یقین دلاتا ھوں کہ پاکستان ویلفئیر سوسائیٹی کی تنظیم کے شانہ بشانہ کھڑا رہونگا۔انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت انشاء اللہ میں اپنا تعاون جاری رکھوں گا۔۔اس موقع پر آحسن تارڑ،چوہدری نواز،پرویزاقبال جعفری،منظور حسین بٹ اور ظفر اقبال نوری نے تقریب سے خطاب کرتے ھوئے سوسائیٹی کے منشور پر عملدرآمد کرنیکا اعادہ کیا۔