۔،۔ سعودی ولی عہدمحمد بن سلطان نے سعودی قومی کرکٹ ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا۔ نذر حسین۔،۔
٭کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور سعودی حکومت کے درمیان معاہدہ طے پانے کا امکان۔ندیم عمر اپنی ٹیم کے ہمراہ سعودی عرب کی قومی ٹیم تشکیل دیں گے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سعودی عرب/کوئٹہ/الریاض۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کرکٹ کو فروغ دینے کے لئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فرنچائز ندیم عمر کو بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے رپورٹ کے مطابق ندیم عمر اپنی ٹیم کے ہمراہ سعودی عرب کی قومی ٹیم تشکیل دیں گے جبکہ کو ئٹہ گلیڈی ایٹرز سعودی عرب کا ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم بھی تشکیل دے گا۔ کرکٹ کی دنیا کے حوالہ سے سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ دنیا کے بڑے بڑے ناموں کو مسترد کر کے ندیم عمر کا انتخاب ٭پاکستان٭ کے لئے ایک بڑا اعزاز ہے۔