۔،۔گستاخ رسول مرزا جہلمی امت مسلمہ کے جذبات کو شدید مجروح کر رہا ہے۔ نذرحسین۔،۔
٭عہد حاضر کے اس بدترین فتنے کیخلاف غلامان رسول ﷺ سراپا احتجاج ہیں!!وزیر اعظم، آرمی چیف اور متعلقہ ادارے اس فتنہ کے انسداد کیلئے فی الفور کردار ادا کریں!!!”تحفظ ناموس رسالت ﷺ کنونشن“ کا متفقہ مطالبہ پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری کی زیرصدارت کنونشن میں ملک بھر سے 500 سے زائد گدی نشینوں، مفتیان کرام، علمائے اسلام سنی تنظیموں کے رہنماؤں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/گجرات/ لاہور/ اسلام آباد۔ پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری کی زیرصدارت نیک آباد شریف گجرات میں عظیم الشان ”تحفظ ناموس رسالت ﷺ کنونشن“ منعقد ہوا۔ جس میں ملک بھر سے 500 سے زائد گدی نشینوں، مفتیان کرام، علمائے اسلام، مشائخ عظام، سنی تنظیموں کے رہنماؤں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ کنونشن میں گستاخ رسول مرزا جہلمی کی گستاخیوں کی شدید ترین مذمت کی گئی اور اسے عہد حاضر کا بدترین فتنہ قرار دیا گیا۔ اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ گستاخ رسول مرزا جہلمی امت مسلمہ کے جذبات کو شدید مجروح کر رہا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کیوں خاموش ہیں؟ وزیر اعظم پاکستان، آرمی چیف، وزیر اعلی پنجاب، اور متعلقہ ادارے اس فتنے کے انسداد کیلئے فوری کر دار ادا کریں۔ اور اگر مزید تاخیر کی گئی تو اندرون ملک وبیرون ملک شدید احتجاج شروع ہوجائے گا اور غلامان رسولﷺ کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔