0

۔،۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان Lausanne میں عظیم الشان میلاد مصطفی کانفرنس کا انعقاد۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان Lausanne میں عظیم الشان میلاد مصطفی کانفرنس کا انعقاد۔ نذر حسین۔،۔

٭ سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان Lausanne میں آمد ماہ میلاد مصطفیﷺ کی خوشی میں پاکستانی کمیونٹی کے زیر اہتمام پانچویں تالانہ عظیم الشان میلاد مصطفی کانفرنس کا انعقاد ٭کشمیر ریسٹورنٹ ویوے) میں کیا گیا۔ محفل کے مہمان خصوصی صاجزادہ سید علی جیلانی اور سعید اقبال قادری تھے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سوئٹزر لینڈ/لوزان۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان Lausanne میں عظیم الشان میلاد مصطفی کانفرنس کا انعقادکیا گیا، لوزان میں پاکستانی کمیونٹی ہر سال ربیع الول کی آمد پر میلاد مصطفی کی خوشی میں سالانہ بڑے جوش و خروش سے میلاد مصطفی کا اہتمام کرتے ہیں ,محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت سید علی جیلانی نے حاصل کی۔ سوئس کے مشہور نعت خواں ریاض الدین قصوری، ڈاکٹر خالد پنی، سید زین جیلانی, عمران مزمل، احمد ریاض الدین اور سید علی جیلانی نے رسول ﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ اسٹیج سیکٹری کے فرائض سید علی جیلانی نے ادا کے۔ خصوصی خطاب منہاج القرآن سوئٹزر لینڈ کے صدر سعید اقبال قادری کیا۔ سعید اقبال قادری نے اپنے محصوص انداز میں حضور ﷺ کی ولادت باسعادت پر سحر انگیز بیان کیا۔آپ نے آپ ﷺ کی شان کو قرآن و حدیث کی روشنی میں ایسا پرویا ہر آنکھ اشک بار ہو گئی اور محفل لبیک یارسول ﷺ کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ سید علی جیلانی نے بھی محتصر خطاب کیا اور اپنے خطاب میں بڑا ہی بامعنی پیغام دیا ان کا کہنا تھا آج اگر ہم نے اپنی نسلوں کو بچاناہے تو ہمیں حضور ﷺ کا دامن تھام لینا چاہیے۔ سید علی جیلانی نے رقت آمیز دعا فرمایی خصوصی طور پر جنہوں نے خوبصورت محفل میلاد کا انقعاد کیا۔ چیف کوارڈی نیٹر پاکستان اوورسیز الائنس فورم سوئٹزرلینڈ چوہدری علی حسن چاندی نے محفل میں آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے بیان میں کہا ہم اسی طرح حضور ﷺ کی محفلیں سجاتے رہے گئے۔ آخر میں مہمانوں کے کے لئے انتہائی شاندار ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔جبکہ عظیم الشان محفل کے چیف آرگنائزر چوہدری علی حسن چاندی،اعجاز گجر‘ شمیل چیمہ‘ سردار طاہر صدیق ایم ڈی کشمیر ریسٹورنٹ‘ محمد طاہر قریشی‘ محمد انور گجر‘ بیگ انور مرزا چیئرمین اے بی تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں