۔،۔ سال باو نارتھ ویسٹ ُ میں ادارہ منہاج القرآن کے زیر اہتمام میلاد مصطفیﷺ کی پر نور محفل۔ نذر حسین۔،۔
٭ پاکستان جرمن پریس کلب کے صدر سلیم پرویز بٹ اور شان پاکستان کے ایڈیٹر ان چیف نذر حسین کی سپانسر پر٭سال باوُ نارتھ ویسٹ سینٹرم٭ میں ہر سال کی طرح امسال بھی ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ نے ایک خوبصورت اور پر نور محفل کا اہتمام کیا، محفل کی صدارت خطیب اسلام علامہ حسن میر قادری ڈائریکٹر ادارہ منہاج القرآن فرانس نے کی، بین الاقوامی شہرت یافتہ ثنا خوان مصطفی ﷺ محمد شہبار سمیع اور محمد علی جرال نے بھی اپنی خوبصورت اور پیاری آواز میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔جبکہ جرمن زبان میں حضرت محمد ﷺ کی سیرت پر جرمن زبان میں لکھی ہوئی کتاب کی رونمائی بھی کی گئی٭عبد اللطیف چشتف الازہری۔ محمد طفیل بٹ اور قاری محمد عارف نے خصوصی طور پر شرکت کی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سال باوُ نارتھ ویسٹ سینٹرم۔ ٭سال باوُ نارتھ ویسٹ سینٹرم٭ میں ہر سال کی طرح امسال بھی ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ نے ایک خوبصورت اور پر نور محفل کا اہتمام کیا، جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ثنا خوان مصطفی ﷺ محمد شہبار سمیع اور محمد علی جرال نے بھی اپنی خوبصورت اور پیاری آواز میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔جبکہ جرمن زبان میں حضرت محمد ﷺ کی سیرت پر جرمن زبان میں لکھی ہوئی کتاب کی رونمائی بھی کی گئی٭پروگرام پاکستان جرمن پریس کلب کے صدر سلیم پرویز بٹ اور شان پاکستان کے ایڈیٹر ان چیف نذر حسین کی سپانسر شپ سے منعقد کیا گیا۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے ساتھ ہی ننھی منی بچیوں کے گروپ نے ٭حسبی ربی جل اللہ۔ اللہ ہو اللہ۔ میرا پرور دگار میرے لئے کافی ہے، پاک ہے وہ ذات٭مافی قلبی غیر اللہ۔ االلہ ہو اللہ۔ میرے دل میں اللہ سے سوا کچھ بھی نہیں ہے، ٭نور محمد ﷺ۔ اللہ ہو اللہ ٭لا الاہَ الا اللہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اللہ ہو اللہ٭یا ربُ العالمین۔ اے تمام جہانوں کے مالک،اللہ ہو اللہ ٭ صلی علی طہ الامین۔سلامتی اور درود بھیجیں۔طہ۔ﷺ پر۔اللہ ہو اللہ٭فی کل وقت وقت وحین۔ ہر وقت اور ہر پل۔اللہ ہو اللہ ٭املا قلبی بالیقین۔میرے دل کو پورے یقین کے ساتھ پُر کر دے۔اللہ ہو اللہ ٭ثبتنی علیی ھذا الدین۔ مجھے اس دن پر قائم رکھنا۔ اللہ ہو اللہ ٭واغفرلی والموْ منین۔مجھے اور تمام مومنوں کو معاف فرما۔ اللہ ہو اللہ٭حسبی ربی جل اللہ۔ اللہ ہو اللہ۔ میرا پرور دگار میرے لئے کافی ہے، پاک ہے وہ ذات۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ جو ہال میں نورانی سماء بندھا۔اللہ اکبر۔اللہ اکبر۔جیسے ہی بین الاقوامی شہرت یافتہ ثنا خوان مصطفی ﷺ محمد شہبار سمیع اور محمد علی جرال گلہائے عقیدت کے لئے تشریف لائے ہال نعرہ تکبیر اللہ اکبر کی گونج سے جھوم اُٹھا، پھر انہوں نے اپنی خوبصورت آواز سے جو جادو اُٹھایا تو ہال مستی سے جھوم اُٹھا، ہر طرف سے درود و سلام اور سبحان اللہ ہی سنائی دیا وقت کی پابندی کو مد نظر رکھتے ہوئے۔خصوصی خطاب کے لئے خطیب اسلام علامہ حسن میر قادری ڈائریکٹر ادارہ منہاج القرآن فرانس کو دعوت دی گئی۔ انہوں نے مختصر اََ سیرت رسولﷺ پر خطاب کیا جبکہ میلاد مصطفی پر بھی بیان فرمایا۔ جرمن زبان میں حضرت محمد ﷺ کی سیرت پر جرمن زبان میں لکھی ہوئی کتاب کی رونمائی بھی کی گئی۔درود و سلام پیش کیا گیا اور بعد ازاں تمام شرکاء محفل کی لنگر محمدی سے تواضع کی گئی۔محفل کی نقابت کے فرائض منہاج انٹرنیشل کے جنرل سیکریٹری وحید سلطان نے ادا کئے۔چوہدری اظہر فاروق صدر منہاج القرآن انٹرنیشل کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان جنرل پریس کلب کے صدر سلیم پرویز بٹ اور سینئر نائب صدر نذر حسین کے مشکور و ممنون ہیں کہ وہ ہمیں ہر بار ہال سپانسر کرتے ہیں اور ہر پروگرام میں ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں۔