0

۔،۔ جنوبی افریقہ نے غزہ میں ہونے والی جنگ کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔ نذر حسن۔،۔

0Shares

۔،۔ جنوبی افریقہ نے غزہ میں ہونے والی جنگ کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔ نذر حسن۔،۔

٭جنوبی افریقہ کی حکومت نے غزہ کی پٹی پر بمباری کی مدمت کرتے ہوئے اسے ٭نسل کشی٭قرار دیتے ہوئے پیر کو اسرائیل سے اپنے سفیر اور سفارتف مشن کو واپس بلا لیا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/جنوبی افریقہ/غزہ۔/جوہانسبرگ- امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق حکومت نے جنوبی افریقہ میں اسرائیل کے سفیر کے خلاف کاروائی کی دھمکی بھی دی ہے، کیونکہ اسرائیلی سفیر نے حال ہی میں اسرائیل۔حماس جنگ پر جنوبی افریقہ کے موقف پر تبصرہ کیا تھا،یہ تبصرہ کیا تھا اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔وزیر برائے ایوان صدر کُمبڈزو اینٹیوِنی نے کہا کہ ’جنوبی افریقہ کی حکومت نے تل ابیب میں اپنے تمام سفارت کاروں کو مشاورت کے لیے واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’کابینہ نے جنوبی افریقہ میں اسرائیلی سفیر کے ان لوگوں کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کا بھی جائزہ لیا جو اسرائیلی حکومت کے مظالم اور نسل کشی کی مخالفت کر رہے ہیں۔ اور بین الاقوامی تعلقات کے محکمے کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان کے طرزعمل سے نمٹنے کے لیے سفارتی ذرائع اور پروٹوکول کے اندر رہتے ہوئے ضروری اقدامات کریں۔‘کُمبڈزو اینٹیوِنی کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی سفیر کی ملک میں پوزیشن ’دفاع کے قابل‘ نہیں ہے۔فلسطین کے حامی مظاہرین، جو جوہانسبرگ میں امریکی قونصل خانے اور پریٹوریا اور کیپ ٹاؤن میں اسرائیلی سفارت خانوں کے سامنے مظاہرے کر رہے ہیں، نے جنوبی افریقہ کی حکومت سے اسرائیلی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں