0

۔،۔پاک محمدی مسجد فرینکفرٹ(اُبرراڈ) میں محفل برائے ایصال و ثواب پیر سید محمد اشرف شاہ کا انعقادکیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔پاک محمدی مسجد فرینکفرٹ(اُبرراڈ) میں محفل برائے ایصال و ثواب پیر سید محمد اشرف شاہ کا انعقادکیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭پاک محمدی مسجد فرینکفرٹ(اُبرراڈ) میں بسلسلہ دُعائے مغفرت و ایصال ثواب پیر سید محمد اشرف شاہ مرحوم کا انعقادکیا گیا۔اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ۔٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔سید رضوان حسنین جو کسی تعارف کے محتاج نہیں کے سُسرپیر سید محمد اشرف شاہ گذشتہ دنوں قضائے الہی سے پاکستان اپنے آبائی شہر گجرات میں وفات پا چکے تھے اسی سلسلہ میں پاک محمدی مسجد فرینکفرٹ(اُبرراڈ) میں محفل برائے ایصال ثواب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں کثیر تعداد میں دوست و احباب نے حصّہ لیا،مسجد میں بچوں کی کلاس جاری تھی۔چوہدری محمد اعجاز جنرل سیکرٹری پاک محمدی مسجدنے شان پاکستان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حافظ ڈاکٹر قاسم شفیق پاک محمدی مسجد میں شعبہ تعلیم کے انچارج ہیں ان کے پاس آنے والے بچے مہینے میں پانچ یورو جمع کرواتے ہیں جس سے ایک سال میں تمام بچوں کو (ضمنی سفر) کروایا جاتا ہے یعنی (Ausflüg) ۔راجہ محمد شفیق کے برخوردار ڈاکٹرحافظ قاسم شفیق ان بچوں کو ہفتہ میں دو دن (ہفتہ اور اتوار) گیارہ 11:00 بجے سے 14:00 بجے تک نہ صرف دینیات جبکہ اسلام کے بارے میں مکمل درس دیتے ہیں پوچھنے پر بتایا گیا کہ تقریباََ (ستر -70 بچے) درس میں حصّہ لیتے ہیں،درس کے بعدمحفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کا شرف سید رضوان حسنین کے چھوٹے بھائی محسن شاہ کو ملا، تلاوت کی بعد سید صفدر حسین شاہ نے نعت رسول پیش کی٭اے چھوٹھا سب افسانہ۔جس دے اُتے تو مر مر جانیں،اُو سارا مال بیگانہ۔اعظم جے چھٹکارا چاہیں تے بن جا مست دیوانا۔ جبکہ رانا محمد آصف نے اپنی خوبصورت آواز میں راہواں روندیاں نیں جدھروں تھیں میرا یار گیا۔غماں دا ماریا سانوں وی نال مار گیا۔کسے دی یاد نے کیتا اے بے قرار مینوں۔کسی دا درد حیاتی نوں میری سنوار گیا پیش کر کے خوب داد حاصل کی۔حافظ نے یا رب تیرے کرم کا درِ فیض آباد ہے۔ بندہ تو نواز مند ہے کہ تو ہی بے نیاز ہے۔بے چارگی کے وقت تو ہی چارہ ساز ہے۔ چوہدری افضال اقبال کا فرمانا تھا کہ وفات پانے والے کے بعد کی منزلوں پر بات کی کہ دنیا سے کیا لے کر جائے گا، دنیا سے جو لے کر جاوُ گے تین چیزیں جو انسان کے ساتھ روانہ ہوں گی۔اپنی زندگی میں اگر اس نے کوئی نیک عمل کیا ہو گا،اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کے حوالے سے تو اسے اس کا اجر ملے گا۔ اگر کوئی کتاب لکھ دی،مسجد بنا دی،مدرسہ بنا دیا،۔ جب دن قیامت انسانوں کو اٹھایا جائے گا تو کچھ لوگ ان کے پاس ڈھیروں نیکیاں پیش ہوں گیں وہ پوچھیں گے ہم نے تو یہ نیکی نہیں کی فرمایا جائے گا یہ تمہاری اولاد کی طرف سے ہے۔ جبکہ دو فرشتے جو ہر انسان کے ساتھ رہتے ہیں وفات کے بعد اللہ کریم ان کو مرنے والے کی قبر پر کھڑا ہونے کا کہہ دیتے ہیں وہ تا قیامت تک مرنے والے کے لئے دعا فرماتے ہیں۔ سید رضوان حسنین نے مختصراََ بتایا کہ اسی مسجد پاک محمدی مسجد میں پیر سید محمد اشرف شاہ امامت بھی فرمائی اور وعظ نصیحت کافر یضہ بھی ادا کیا کیونکہ اس وقت جرمنی اور خصوصی طور پر علماء حضرات کی کمی تھی یہ بھی ان کا صدقہ جاریہ تھا اسی مسجد میں ان کے ایصال ثواب کی محفل سجائی گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے آنے والے دوست و احباب کا شکریہ بھی ادا کیا۔محسن شاہ نے پیر سید محمد اشرف شاہ کے ایصال و ثواب کی دُعا فرمائی جس کے بعد آنے والوں کو لنگر محمدی پیش کیا گیا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں