0

۔،۔ لالچی ماں نے پیسوں کی خاطر اپنے ہی بچے کو اغواہ کرنے کا ڈرامہ رچا دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ لالچی ماں نے پیسوں کی خاطر اپنے ہی بچے کو اغواہ کرنے کا ڈرامہ رچا دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭بارنکیلاکے جنوب میں واقع قصبے کیرب ورڈے میں ایک چھوٹے بچے کے اغواہ ہونے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی٭کولمبیا میں ایک لالچی ماں نے پیسوں کی خاطر اپنے ہی دو سالہ بچے کو اغواہ کرنے کا ڈرامہ رچایا تا کہ اپنے شوہر سے بچے کے بدلے تاوان وصول کر سکے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کولمبیا/بارنکیلا/کیریب ورڈے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ عجیب و غریب واقعہ کولمبیا کے شہر بارنکیلا میں پیش آیا جہاں ایک ماں پر الزام تھا کہ اس نے اپنے ہی ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے ہی ننھے دو سالہ بچے کو اغواہ اور شوہر سے تاوان کی رقم وصول کرنے کا ڈرامہ رچایا، ڈرامہ کا سین کچھ یوں دیکھا گیا کہ دو حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار ہیلمٹ پہنے ہوئے خاتون کے قریب پہنچے اسے ڈرا دھمکا کر بچے کو چھین کر فرار ہو گئے، رپورٹ ملنے پر پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے خاتون سے پوچھ گچھ کے بعد تلاش شروع کر دی گئی ٭یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح آناََ فاناََ پھیل گئی٭تاہم آدھی رات کے قریب ایک خاتون نے پولیس کو بذریعہ فون اطلاع دی کہ اس کا (سترہ سالہ بیٹا) ایک بچے کو گھر لایا ہے جو اغواہ ہوئے بچے کی تفصیل کے مطابق ہے اطلاع ملنے پر اسپیشل پولیس ٹیم فوری طور پر بتائے ہوئے اپارٹمنٹ پر پہنچ گئی تاہم پولیس نے نقاب پوش حملہ آوروں کی بجائے بچے کو اس کی ماں کے ایک دوست کی دیکھ بھال میں پایا۔ نوجوان لڑکے سے پوچھ گچھ کرنے پر پولیس افسران کو معلوم ہوا کہ وہ بچے کی ماں کا دوست ہے اور ماں نے اس سے کچھ دنوں کے لئے لڑکے کی دیکھ بھال کرنے کو کہا تھا کیونکہ اس نے اپنے شوہر (بچے کے والد) سے تاوان کی صورت میں (ساٹھ 60 ملین پیسو جو کہ 14,700) ڈالر بنتے ہیں وصول کرنے تھے) لالچی ماں کا درامہ اس کے اپنے گلے پڑ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں