۔،۔ جرمنی کے شہر ٹریئرسے داعشی جنگجو گرفتار۔گرفتار خاتون کا تعلق فرانس سے ہے۔نذر حسین۔،۔
٭گرفتار خاتون کا تعلق فرانس سے ہے مگر یہ معلوم نہیں کہ وہ جرمنی کیوں آئی تھی۔جرمن حکام نے جمعرات کو فرانسیسی خاتون کو شام میں جنگی جرائم کے ارتکاب اور٭ شدت پسند گروپ داعش٭ میں شمولیت کے الزام میں گرفتار کیا ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/شام/ٹریئر۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن حکام نے جمعرات کو فرانسیسی خاتون کو شام میں جنگی جرائم کے ارتکاب اور٭ شدت پسند گروپ داعش٭ میں شمولیت کے الزام میں گرفتار کیا ہے، مبینہ طور پر دس سال قبل گرفتار ہونے والی فرانسیسی خاتون جس کی شناخت سمرن کے نام سے ہوئی ہے نے شام کا سفر کیا جہاں اس نے پہلے النصرہ فرنٹ میں شمولیت اختیار کی جبکہ اسی جنگجو گروپ کے ایک جنگجو سے شادی رچا لی اور دونوں نے 2013 میں ہی شدت پسند گروپ داعش میں شمولیت اختیار کی۔