۔،۔گوئتھے پلاٹس پر گذشتہ رات ایک جوڑے کو لوٹنے کی کوشش میں نامعلوم شخص ان کی گھڑی لے بھاگا۔ نذر حسین۔،۔
٭گذشتہ رات تقریباََ 8:45 بجے ایک نوجوان اپنی 32 سالہ دوست کے ساتھ گوئتھے پلاٹس پر چہل قدمی کر رہا تھا کہ ایک نامعلوم شخص نے اپنے سمارٹ فون سے فوٹو بنانے کی درخواست کی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/گوئتھے پلاٹس۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ رات تقریباََ 8:45 بجے ایک نوجوان اپنی 32 سالہ دوست کے ساتھ گوئتھے پلاٹس پر چہل قدمی کر رہا تھا کہ ایک نامعلوم شخص نے اپنے سمارٹ فون سے فوٹو بنانے کی درخواست کی، تصویر لینے کے بعد نامعلوم شخص کو جیسے ہی اس کا سمارٹ فون واپس کیا،مصافحہ کے لئے ہاتھ بڑھایا اس دوران نامعلوم شخص نے بڑی پھرتی سے اس کی کلائی سے گھڑی اتار لی اور اسے گھٹنے سے کک مار کر فرار ہو گفا وہاں پر نصب کیمروں نے پوری ریکارڈنگ کر لی،پولیس مجرم کی تلاش میں ہے نوجوان کا کہنا تھا کہ گھڑی کی قیمت تقریباََ (دو سو) یورو تھی۔