0

۔،۔بھارت میں لڑکی کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کر کے مسلمان بزرگ کو اپنا تھوک چاٹنے پر مجبور کیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔بھارت میں لڑکی کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کر کے مسلمان بزرگ کو اپنا تھوک چاٹنے پر مجبور کیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭ایک ہندو شخص کی طرف سے (75) سالہ محبت علی نامی شخص پر غلط الزام عائد کیا گیا ہے کہ محبت علی نے اس کی بیٹی کو جنسی طور پر ہراساں کیا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بھارت/اتر پردیش/تیگھار۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے انڈیا ٹو ڈے کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے ضلع سدھارتھ نگر میں واقع گاوُں تیگھارا میں پیش آیا رپورٹ کے مطابق ایک ہندو شخص کی طرف سے (75) سالہ محبت علی نامی شخص پر غلط الزام عائد کیا گیا ہے کہ محبت علی نے اس کی بیٹی کو جنسی طور پر ہراساں کیا ہے، اس پرامن پانڈے، اکھلیش ساہنی اور گھنشیام تیواری و دیگر لوگوں نے محبت علی کو پکڑ کر سیاہی سے اس کا منہ کالا کر دیا،گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کر گھمایا گیا اسی دوران بزرگ شخص کو اپنا ہی تھوک چاٹنے پر بھی مجبور کیا گیا۔ پولیس کو اطلاع ملنے پر پولیس نے امن پانڈے، اکھلیش ساہنی اور گھنشیام تیواری کو گرفتار کر کے واقعہ کی تحقیق شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں