0

۔،۔قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی نے غزہ میں یرغمایوں کی رہائی کی اصل وجہ بتا دی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی نے غزہ میں یرغمایوں کی رہائی کی اصل وجہ بتا دی۔ نذر حسین۔،۔

قطر اسرائیل اور عسکریت پسند گروہ کے درمیان مذاکرات میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے،غزہ سے یرغمالی مذاکرات کے نتیجے میں رہا ہوئے نہ کہ اسرائیل کی فوجی کاروائیوں کی وجہ سے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/قطر/غزہ/اسرائیل۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دوحہ فورم کانفرنس میں خطاب کے درمیان قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی کا کہنا تھا کہ قطر اسرائیل اور عسکریت پسند گروہ کے درمیان مذاکرات میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے،غزہ سے یرغمالی مذاکرات کے نتیجے میں رہا ہوئے نہ کہ اسرائیل کی فوجی کاروائیوں کی وجہ سے، ان کا مزید کہنا تھا کہ دوحہ کم امکانات کے باوجود اسرائیل اور حماس پر جنگ بندی کے لئے دباوُ ڈالتا رہے گا،قطر جہاں حماس کے کئی رہنما مقیم ہیں۔قطر اسرائیل اور عسکریت پسند گروہ کے درمیان مذاکرات میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے۔جبکہ دوحہ فورم کانفرنس میں یو این سیکریٹری انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ وہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی اپیل کرنا ترک نہیں کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس جنگ نے سلامتی کونسل کی ساکھ اور اختیار کو مجروح کیا ہے، میں نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ انسانی تباہی سے بچنے کے لئے دباوُ ڈالے اور میں نے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی اپیل کا اعادہ کیا، افسوس کہ سلامتی کونسل ایسا کرنے میں ناکام رہی لیکن اس سے اس کی ضرورت کم نہیں ہوتی۔یاد رہے کے امریکا نے اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے درمیان انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے مطالبے کو ویٹو کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں