۔،۔ (ہیسن) پولیس نے بڑی کامیابی کے ساتھ دھوکہ دہی کے خلاف بین الاقوامی آپریشن میں حصّہ لیا۔ نذر حسین۔،۔
٭وفاقی ریاستوں کی پولیس اور بین الاقوامی شراکت داروں کی پولیس فورسز کے ساتھ قریبی تعاون کے دوران کامیاب بین الاقوامی آپریشن(ایکشن ویکس Action Weeks) میں (ستائیس) افراد کو گرفتار کیا گیا جو (پوتے اور پوتیاں) بننے کی چالوں میں ملوث تھے۔پولیس نے مجموعی طور پر (پانچ 5 ملین) یورو کے فراڈ سے بزرگ خواتین اور مردوں کو بچایا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہیسن/بین الاقوامی۔تمام16 وفاقی ریاستوں کے پولیس محکموں کے تفتیش کاروں، فیڈرل کریمینل پولیس آفس، پولینڈ، آسٹریا، سوئٹزرلینڈ اور لکسمبرگ کے ساتھ ساتھ یوروپول اور بین الاقوامی پولیس فورسزکے تفتیش کاروں کی رپورٹ کے مطابق جرمن پولیس نے (پوتے اور پوتیوں) کے دھوکہ بازوں کے خلاف کامیاب بین الاقوامی آپریشن دو نام نہاد(ایکشن ویکس Action Weeks) کے مطابق (ستائیس) افراد کو گرفتار کیا گیا جو (پوتے اور پوتیاں) بننے کی چالوں میں ملوث تھے،جس میں روزانہ تقریباََ ایک ہزار ایمرجنسی سروسز شامل تھیں۔پولیس نے مجموعی طور پر (پانچ 5 ملین) یورو کے فراڈ سے بزرگ خواتین اور مردوں کو بچایا، صوبہ ہیسن کی پولیس نے (پچھتر 75,000) ہزار یورو مالیت کے سونے اور زیورات کو مجرموں کے ہاتھ لگنے سے کامیاب طریقے سے روکا، اس کے علاوہ ہیسن پولیس افسران پانچ افراد کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہے جنہوں نے متاثرین کا قیمتی سامان چوری کرنے کی کوشش کی۔ واضح رہے اس طرح کے مجرم خاص طور پر (شاک کالز Schockanrufs) کا استعمال کرتے ہیں جس میں ان کا خصوصی طور پر بوڑھے افراد کو کہنا ہوتا ہے کہ آپ کا بیٹا یا بیٹی، پوتا یا پوتی کار حادثہ میں ملوث ہے زندگی اور موت کا معاملہ ہے، یا قید ہونے کی صورت میں بچنے وا واحد حل یا طریقہ ہے کہ فوری طور پر اس کی ضمانت کی ادائیگی کی جائے، پولیس ترجمان کے مطابق حال ہی میں مجرموں نے افسانوی کو تقویت دینے کے لئے مرنے والوں کی معلومات کا بھی استعمال کیا ہے اسے دھوکہ باز افراد یا گروہ مرنے والوں کے بچوں کے ناموں کا پتہ لگاتے ہیں پھر زندہ بچ جانے والے رشتہ داروں کو حادثے کے مبینہ مجرم کے طور پر رپورٹ کرتے ہیں ایسے معاملات میں عموماََ دعوے (ایک لاکھ 100,000) یورو سے زیادہ ہی ہوتے ہیں۔پولینڈ کی اسپیشل فورسز نے پہلے ہفتے میں جاری فون کالز کے دوران (سولہ۔بائیس اور پینتیس) سال کی عمر کے تین کال کرنے والوں کو گرفتار کیا، جنہوں نے کرائے کے خصوصی مکان سے جرمنی شہریوں کو جعلی فون کالز کئے،اس صورت میں تقریباََ (تین لاکھ 300,000 ) یورو کے نقصان کو روکا گیا، اسپیشل پولیس نے کرائے کے مکان میں دیگر چیزوں کے علاوہ ایک لیپ ٹاپ، کئی موبائل فون اور فون کارڈز کے ساتھ ساتھ (پندرہ ہزار 15000) یورو نقدی بھی برآمد ہوئی جو ضبط کر لی گئی۔ جبکہ بادن ورٹمبرگ،سوئٹزرلینڈ، نارتھ رائن ویسٹ فیلیا، لپسٹڈٹ میں تعنیات فورسز نے دوسرے ہفتے کے دوران ایک (پچھاسی سالہ 85) ہونے والے شکار کو نقصان اٹھانے سے بچایا رقم کی منتقلی کے دوران دو افراد کو گرفتار کیا دونوں گرفتار شدہ مجرموں سے (بارہ ہزار 12,530) یورو نقدی ضبط کی۔ پولیس چیف ڈاکٹر باربرا سلووک کے مطابق بنیادی طور پر بوڑھے افراد کو نشانہ بنایا جاتا ہے جو اکثر ایسے جعل سازوں کے ہاتھوں لوٹ لئے جاتے ہیں اور اپنی جمع پونجی کھو بیٹھتے ہیں۔