۔،۔ جعلی بینک ملازم نے 66 سالہ بوڑھے کی جمع شدہ پونجی پر ہاتھ صاف کر دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭ایک دھوکہ باز جعلی بینک ملازم فرینکفرٹ ایشرز ہائیم کے شخص سے کئی ہزار یورو چرانے میں کامیاب۔نامعلوم شخص نے فون پر بینک کا ملازم ظاہر کیا،بینک کی تفصیلات دینے اور بڑی رقم منتقل کرنے کا جھانسہ دیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایشرز ہائیم۔ پولیس رپورٹ کے مطابق (بیس 20) دسمبر بروز بدھ کو ایک نامعلوم دھوکہ باز نے (66 سالہ بوڑھے) کو بینک کا ملازم ظاہر کیا اور بینک کی تفصیلات، آن لائن بینکنگ کے ذریعہ رہنمائی کی پیشکش کی،دیگر تفصیلات کے علاوہ ای میل کا پاس ورڈ بھی حاصل کیا۔ رپورٹ کے مطابق صبح سے شام تک مبینہ جعلی بینک ملازم نے کئی بار فون پر رابطہ کیا،اس دوران فریق نے بینکنگ ایپ میں مختلف کاروائیوں کی غلطی سے تصدیق کی جو بالآخر تقریباََ (پچیس ہزار 25,000) ہزار یورو کی غیر قانونی منتقلی کا باعث بنے۔ پولیس کے مطابق معاملہ کی تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ دھوکہ باز نامعلوم مجرم نے کوئی شواہد نہیں چھوڑے۔