0

۔،۔ روسی طیارے کو پائلٹ نے غلطی سے منجمند دریا(کولیما) کے اوپر اتار دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ روسی طیارے کو پائلٹ نے غلطی سے منجمند دریا(کولیما) کے اوپر اتار دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭تیس 30 مسافروں کے ساتھ طیارے کی حادثاتی لینڈنگ پائلٹ کی غلطی کا نتیجہ تھی۔ طیارے میں تیس مسافر اور عملے کے چار ارکان سوار تھے۔طیارہ دریا میں ڈوبنے سے محفوظ رہا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/روس/ماسکو/یاکوتسک۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پولار ایئر لائن کے طیارے نے (اٹھائیس 28) دسمبر کو روس کے مشرق بعید میں جمہوریہ سخا کے دارالحکومت یا کوتسک سے صبح اُڑان بھری تھی جو شمال مشرق میں (ایک ہزار ایک سو 1,100) کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، اور پھر یہی طیارہ یا کوتسک واپس آنے سے پہلے سرڈنیکولمپس کے لئے پرواز کر رہا تھا۔ طیارہ یاکوتیا کے علاقے میں سیری یانکا ایئرپورٹ کے رن وے پر اترنا تھا کہ طیارہ تیس مسافروں سمیت غلطی سے منجمند دریا (کولیما) پر اتار دیا گیا۔طیارے کی حادثاتی لینڈنگ پائلٹ کی غلطی تھی۔ بی بی سی کے مطابق دریا کے اوپر برف کف (دو 2 فیٹ) موٹی تہہ جمی ہوئی تھی جس پر طیارے کی لینڈنگ سے دراڑیں پڑ گئی تھیں تاہم برف اپنی جگہ قائم رہی اور طیارہ ڈوبنے سے محفوظ رہا۔ یہ خطہ خاص طور پر اپنی سرد آب و ہوا اور زیرو درجہ حرارت کے لئے جانا جاتا ہے، مسافر با حفاظت برف پر بغیر کسی خطرے کے چل کر باہر نکل آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں