۔،۔ کیا یہ قاتلانہ حملہ تھا؟پاساوُ میں ٹرک ڈرائیور نے گروپ پر ٹرک چڑھا دیا ماں بیٹی ہلاک،پانچ زخمی۔ نذر حسین۔،۔
٭باویریا۔ پاساوُ میں نامعلوم وجوعات کی بنا پر ایک خوفناک حادثہ ا پیش آیا جب ایک(ترسٹھ63) سالہ ٹرک ڈرائیور نے ٹرک فٹ پاتھ پر چڑھا دیا ایک ماں اس کی گیارہ سالہ بچی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی جبکہ پانچ مزید افراد زخمی ہو گئے٭(سینتیس سالہ ماں نے موقع پر دم توڑ دیا جبکہ اس کی گیارہ سالہ بچی کچھ دیر بعد اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔رپورٹ کے مطابق ان کا تعلق پاکستان سے تھا۔جس کی تصدیق پولیس نے ابھی تک نہیں کی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/باویریا/پاساوُ۔ باویریا۔ پاساوُ میں نامعلوم وجوعات کی بنا پر ایک خوفناک حادثہ ا پیش آیا جب ایک(ترسٹھ63) سالہ ٹرک ڈرائیور نے ٹرک فٹ پاتھ پر چڑھا دیا ایک ماں اس کی گیارہ سالہ بچی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی جبکہ پانچ مزید افراد زخمی ہو گئے۔ ٭(سینتیس سالہ ماں نے موقع پر دم توڑ دیا جبکہ اس کی گیارہ سالہ بچی کچھ دیر بعد اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔رپورٹ کے مطابق ان کا تعلق پاکستان سے تھا۔جس کی تصدیق پولیس نے ابھی تک نہیں کی٭پولیس ترجمان نے سوشل میڈیا پر ان نظریات کو مسترد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہم یقینی طور پر ٹریفک حادثہ فرض کر رہے ہیں جبکہ باویریا کے وزیر اعظم یو آخم ہرمن نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کیونکہ ابھی تک قتل کی سازش یا سیاسی طور پر محرک پس منظر کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔خصوصی طور پر اس بات کی جانچ پڑتال کی جائے گی کہ آیا یہ ٹرک ڈرائیور کی غلطی تھی یا ٹرک میں کوئی تکنیکی مسئلہ تھا۔(سی ایس یو CSU) کے سیاستدانوں نے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔جبکہ پاساوُ کے میئر (ڈپٹی کمشنر)یورگن ڈوپر (ایس پی ڈی(SPD حادثہ سے متاثر اور صدمہ سے دوچار تھے ان کا کہنا تھا کہ ٹرک کو لے جایا جا چکا ہے حادثہ کی تحقیقات کے لئے ماہرین کی ٹیم تشکیل دی جا چکی ہے۔ پولیس کے مطابق ٹرک ڈیلیوری کے لئے گلی میں داخل ہوا جبکہ کے ایک دوسرے ٹرک کو اوورٹیک کرتے وقت پیدل چلنے والوں پر ٹرک چڑھا دیا حادثہ میں (ستر سالہ شخص شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ایک اور پینتالیس سالہ شخص معمولی زخمی ہوا ہے۔محمد عنصر بٹ جنرل سیکریٹری مسلم لیگ (ن) PMLN جرمنی کے مطابق فوت ہونے والی خاتون ڈاکٹر اورنگزیب جٹھول(صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) باویریا تھورنگن جرمنی) کی شریک حیات تھیں جبکہ ان کے ساتھ مرنے والی گیارہ سالہ بچی ان کی بیٹی تھی اور اطلاع کے مطابق ان کا بیٹا شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل ہیں۔ ہماری دُعا ہے کہ اللہ کریم ڈاکٹر اورنگزیب کو صبر جمیل عطا فرمائے، مرنے والوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور زخمی بچے کو جلد سے جلد صحت کاملہ عاجلہ عطاء فرمائے۔