0

۔،۔ آسٹریلوی پادری گولڈ ڈیوڈ نے(پینتالیس45) برس چرچ کو وقف کرنے کے بعد اسلام قبول کر لیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ آسٹریلوی پادری گولڈ ڈیوڈ نے(پینتالیس45) برس چرچ کو وقف کرنے کے بعد اسلام قبول کر لیا۔ نذر حسین۔،۔

٭آسٹریلیا کے ایک انتہائی معزز پادری گولڈ ڈیوڈ نے حال ہی میں اپنی زندگی کے (پینتالیس45) سال چرچ کے لئے وقف کرنے کے بعد اسلام قبول کرنے کا اعلان کر کے مسلم نام عبد الرحمن(رحمان کا بندہ) بن کر سرخبوں میں جگہ بنائی۔مذہبی حلقوں میں وسیع گفتگو کو جنم دیا۔کیونکہ لوگ اس کے فیصلے کے پیچھے محرکات کو سمجھنے کے لئے بے چین ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/آسٹریلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اور مسلم ٹیلیگراف کے مطابق آسٹریلوی پادری گولڈ ڈیوڈ نے(پینتالیس45) برس چرچ کو وقف کرنے کے بعد اسلام قبول کر لیا۔آسٹریلیا کے ایک انتہائی معزز پادری گولڈ ڈیوڈ نے حال ہی میں اپنی زندگی کے (پینتالیس45) سال چرچ کے لئے وقف کرنے کے بعد اسلام قبول کرنے کا اعلان کر کے مسلم نام عبد الرحمن(رحمان کا بندہ) بن کر سرخبوں میں جگہ بنائی۔مذہبی حلقوں میں وسیع گفتگو کو جنم دیا۔کیونکہ لوگ اس کے فیصلے کے پیچھے محرکات کو سمجھنے کے لئے بے چین ہیں، آسٹریلوی پادری گولڈ ڈیوڈ نے ساڑھے چار دہائیوں تک چرچ میں تندہی سے خدمت کی اور اپنے عقیدے کے ساتھ وابستگی کی تعریف کی،بہت سے مسیحی نوجوان اُسے ایک شخصیت کے طور پر دیکھتے تھے،ایک پادری کے طور پر عزت حاصل کی، گولڈ ڈیوڈ کے اسلام قبول کرنے کی خبر نے بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا۔رپورٹ کے مطابق(گولڈ ڈیوڈ) عبد الرحمن نے پورے دل سے(دلی طور)اسلام کی تعلیمات کو قبول کیا ہے،جبکہ اس کے انتخاب کی مخصوص وجوعات اب تک کچھ واضح نہیں ہیں۔ عیسائی دنیا کے لوگ بہت متجسس ہیں کہ (پینتالیس45) سالہ گولڈ ڈیوڈ (عبد الرحمن۔رحمان کا بندہ) نے یہ فیصلہ کیوں کیا وہ مذہب اسلام کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں جبکہ کچھ لوگ اس بات سے زیادہ پریشان ہیں کہ اس عمر کے حصّے میں اس کی تبدیلی کا عیسائی کمیونٹی پر کیا اثر پڑے گاجبکہ (دوسرے مسلمان کمیونٹی) اس کے انتخاب سے خوش ہیں انہوں نے اپنی حمایت ظاہر کی ہے۔ قرآن پاک کو اسلام میں اہمیت حاصل ہے کیونکہ اسے اللہ کا کلام مانا جاتا ہے،یہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے رہنمائی کی روشنیاور الہام کا ذریعہ ہے (سورۃ مائدہ (5:3)) میں مذکور ہے۔ ٭آج میں نے تمہارے لئے تمہارا ایمان مکمل کر دیا، تم پر اپنی نعمت پوری کر دی اسلام کو تمہارا راستہ منتخب کر لیا۔٭اور جو شخص توبہ کر کے اسلام قبول کر لے اس کے پچھلے تمام گناہ ہیں۔سورۃ8:38 کے مطابق معاف کر دیئے جائیں گے۔٭ کافروں سے کہہ دو کہ اگر وہ باز آ جائیں تو ان کا ماضی معاف کر دیا جائے گا۔لیکن اگر وہ ڈٹے رہے تو ان کی مثال ان سے پہلے تباہ ہونے والوں میں ہے۔ سورۃ الانفال 8:38۔(گولڈ ڈیوڈ) عبد الرحمن کو مسلم کمیونٹی کی طرف سے پیغام۔ آپ کا اسلام قبول کرنے کا انتخاب ایک باب(نئی تاریخ) کی نشان دہی کرتا ہے اور ہم آپ کے مسلم کمیونٹی میں شامل ہونے پر اپنی پرتپاک مبارک باد پیش کرتے ہوئے بہت خوش ہیں اور خوش آمدید کہتے ہیں۔ (مرحبا عبد الرحمن مرحبا)۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں