۔،۔ فرینکفرٹ ایکن ہائیم ایک اپارٹمنٹ سے دو چور گرفتار۔ نذر حسین۔،۔
٭یکم جنوری کی صبح دو افراد نامعلوم طریقہ سے اپارٹمنٹ کے اندر پہنچ گئے دروازہ کھولنے کی کوشش کے دوران سیل فون کے الارم نے مجرموں کو جیل بجھوا دیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایکن ہائیم۔ پولیس رپورٹ کے مطابق اپارٹمنٹ کی رہائشی نے پولیس کو یکم جنوری کی صبح (02:15) بجے کو گھر کے دروازے پر نامعلوم افراد کی موجودگی کی اطلاع دی۔ پولیس تھوڑی ہی دیر میں گیڈرنی اسٹریٹ پر پہنچ گئی۔پولیس کی رپورٹ کے مطابق بغیر کسی مزاحمت کے مجرموں نے اپنے آپ کو گرفتاری دے دی۔ رہائشی خاتون نے پولیس کو بتاتے ہوئے بتایا کہ بچوں کے کمرے میں موجود (بیبی مانیٹر) سے الارم سیل فون پر موصول کیا وہ ملتے ہی رہائشی خاتون نے پولیس کو اطلاع دے دی۔ مجرموں کے جیب سے دو قیمتی گھڑیاں بھی برآمد کی گئیں (چھتیس اور اڑتیس) سالہ مجرموں کے ہاتھ میں (چھلاون۔دھوکہ) دینے کے لئے ڈیلیوری باکس اٹھائے ہوئے تھا۔پولیس نے دونوں کو تھانہ میں بند کر دیا۔