۔،۔سخت سردی کے باعث شمالی فرانس سے برطانیہ جانے والے پانچ تارکین وطن ہلاک جبکہ چھٹے کی نازک حالت۔ نذر حسین۔،۔
٭غیر قانونی طریقہ سے انگلش چینل عبور کرتے ہوئے چار تارکین وطن راتوں رات ہلاک ہو گئے جبکہ پانچویں کی لاش بعد میں ساحل سمندر سے ملی۔ ایک نازک حالت میں ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/فرانس پیرس/برطانیہ۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی کے مطابق امسال میں ہونے والی اموات میں غیر قانونی طریقہ سے انگلش چینل عبور کرتے ہوئے چار تارکین وطن راتوں رات ہلاک ہو گئے جبکہ پانچویں کی لاش بعد میں ساحل سمندر سے ملی۔ ایک کو نازک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیاہے، فرانسیسی میری ٹائم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر ایک فرانسیسی جہاز بچاوُ کے لئے جائے وقوعہ بھیجا گیا جس نے پانی میں بے ہوش اور بے جان لوگوں کو پایا،ایک اہلکار کے مطابق اس وقت پانی کا درجہ حرارت (نُو ڈگری سینٹی گریڈ) تھا۔ چار تارکین وطن کی لاشیں ملیں جبکہ ایک لاش ساحل سمندر پر پائی گئی، زندہ بچ جانے والوں کو کیلیس میں ایک پناہ گاہ میں منتقل کیا جا چکا ہے۔ میری ٹائم کے اہلکار کے مطابق (تیس) سے زیادہ افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ ایک تارکین وطن نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تقریباََ (آغاز سفر پر۔ستر) افراد کو صبح (تین بجے) کے قریب جن میں چھوٹے بچے بھی شامل تھے۔