0

۔،۔اسرائیل اور مصر کی سرحد پر منشیات کی اسمگلنگ کی کاروائی ناکام۔چھ گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔اسرائیل اور مصر کی سرحد پر منشیات کی اسمگلنگ کی کاروائی ناکام۔چھ گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

٭ مصر نے مصر اسرائیل سرحدپر ایک کراسنگ کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے بعد منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو اکام بنا دیا، جہاں غزہ کے لئے امدادی سامان کی ترسیل کا معائنہ کیا جا رہا تھا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/مصر/اسرائیل۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے روئیٹرز کے مطابق دو سیکورٹی ذرائع اور مصر کے القاہرہ نیوز ٹی وی نے پیر کو دیر گئے بتایا کہ مصر نے مصر اسرائیل سرحدپر ایک کراسنگ کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے بعد منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو اکام بنا دیا، جہاں غزہ کے لئے امدادی سامان کی ترسیل کا معائنہ کیا جا رہا تھا٭مصر کے جزیرہ نما سینائی میں ہونے والے واقعے کے دوران چھ منشیات اسمگلرز کو العوجہ بارڈر کراسنگ کے جنوب میں گرفتار کیا گیا، جسے اسرائیل میں نظرانہ کراسنگ کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک اسرائیلی اہلکار نے یہ بھی کہا کہ مشتبہ افراد ممکنہ طور پر مصر سے سرحد پار منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جبکہ اسرائیلی فوج کے عربی ترجمان نے کہا کہ (بیس) مشتبہ جن میں بندوق بردار بھی شامل ہیں، نتزانا کے قریب سرحد پر پہنچے، اس سے پہلے کہ اس علاقے میں کام کرنے والے فوجیوں کی طرف سے فائرنگ کی گئی۔ واضح رہے مصر نے حالیہ برسوں میں اپنی سرحد کے اطراف میں سیکورٹی بڑھا دی ہے اور غزہ کے ساتھ اپنی سرحد کے قریب ایک بفر زون کو خالی کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں