۔،۔ ہندوستانی کسٹم نے سعودی عرب سے آنے والے تین مسافروں کو اسمگل شدہ سونے سمیت گرفتار کر لیا۔ نذر حسین۔،۔
٭ہندوستانی کسٹم حکام نے سعودی عرب سے سفر کرنے والے تین مسافروں سے لاکھوں ڈالر مالیت کا تقریباََ (چار ہزار۔4,000) گرام سونا ضبط کر لیا جس کی مالیت تقریباََ (دو لاکھ پینسٹھ ہزار 265,000) ڈالر بنتے ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بھارت/دہلی/سعودی عرب/جدہ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعّہ کے روز ہندوستانی کسٹم حکام نے سعودی عرب سے سفر کرنے والے تین مسافروں سے لاکھوں ڈالر مالیت کا تقریباََ (چار ہزار۔4,000) گرام سونا ضبط کر لیا جس کی مالیت تقریباََ (دو لاکھ پینسٹھ ہزار 265,000) ڈالر بنتے ہیں، حکام نے بتایا کہ مسافروں کو اسپاٹ پرو فائلنگ کی بنیاد پر پکڑا گیا جبکہ ان کے پاس دو آئی فون بھی برآمد کئے گئے، واضح رہے گذشتہ جون میں ہندوستانی حکام نے مشرق وسطی سے سفر کرنے والے ایک مسافر سے (ایک لاکھ تینتیس ہزار 133,000) ڈالر سے زائد مالیت کا (دو ہزار گرام) سونا ضبط کیا تھا، حکام کا کہنا تھا کہ غیر اعلانیہ سونا مسافر کے جوتوں کے پاوُچوں میں چھپایا پایا گیا تھا۔ گذشتہ فروری میں سعودی عرب کے شہر ریاض سے سفر کرنے والے ایک ہندوستانی سے تقریباََ (اٹھاہ سو گرام۔ایک ہزار آٹھ سو گرام) سونا ضبط کیا تھا جو کہ زیر جامہ چھپایا گیا تھا۔