0

۔،۔ فرینکفرٹ ایشرس ہائیم سنگین ڈکیتی (اکیس سالہ) لڑکی زخمی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ ایشرس ہائیم سنگین ڈکیتی (اکیس سالہ) لڑکی زخمی۔ نذر حسین۔،۔

٭فرینکفرٹ ایشرس ہائیم کے علاقہ میں رات (ساڑھے نُو) بجے سڑک پر اکیس سالہ لڑکی کو لوٹ لیا گیا نامعلوم شخص نے لڑکی کو چاقو کے وار سے زخمی کر دیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایشرس ہائیم۔ پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ شام کو ایشرس ہائیم (نوئے مان اسٹریٹ) پر نامعلوم شخص نے رات گئے تقریباََ (ساڑھے نُو) بجے لڑکی کو اکیلے پاتے ہوئے کچھ رقم مانگی لڑکی کے انکار پر اس نے اس کے گلے میں پڑی سونے کی زنجیر اور انگوٹھی کا مطالبہ کیا لڑکی کی خاموشی پر اس نے گلے سے سونے کی زنجیر کھینچ لی اور ہاتھ میں پکڑے چاقو سے اس کے پیٹ پر وار کیا اس کے بعد وہ اسی گلی کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، لڑکی کو فوراََ اسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو تلاش کرنے کی کوشش کی جس میں وہ ابھی تک کامیاب نہ ہو سکے۔ پولیس گواہان طلب کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق شخص کی عمر (چالیس اور پچاس) کے لگ بھگ ہے۔تین دن کی بڑھی ہوئی داڑھی۔وولف سکن کی جیکٹ پہنے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں