۔،۔امریکی ریاست میزوری کے کینساس سٹی میں مسلح افراد کی ریلی میں گھس کر فائرنگ۔ایک ہلاک متعد زخمی۔ نذر حسین۔،۔
٭سُپر باول کی جیت کی خوشی میں نکالی گئی ریلی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک ہلاک جبکہ متعدد زخمی،پولیس نے دُو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ اس سے یہ ثابت نہیں کہ فائرنگ ان ہی افراد نے کی ہے،پولیس کی تفتیش جاری ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/کینساس سٹی/سان فرانسسکو 49۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میزوری کے کینساس سٹی میں سُپر باول کی جیت کی خوشی میں نکالی گئی ریلی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک ہلاک جبکہ متعدد زخمی،پولیس نے دُو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ اس سے یہ ثابت نہیں کہ فائرنگ ان ہی افراد نے کی ہے،پولیس کی تفتیش جاری ہے،فائرنگ میں ایک خاتون ہلاک جبکہ (تئیس 23) کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون لیزا لوپیز گالوان تھی جو کینساس سٹی کی ایک پرستار تھیں وہ اپنے بیٹے اور شوہر کے ساتھ شہر کے یونین اسٹیشن پر چیفس کی سُپر باول جیت کا جشن منانے پریڈ میں گئی تھی جہاں اس کو گولی مار دی گئی(ریڈیو اسٹیشن KKFI-FM) نے ان کی موت کی تصدیق بھی کر دی۔ لیزا لوپیز گالوان ایک میوزک پریمی اور ڈی جے تھی جو شادیوں، کوئنسیرا اور ایک لیجن تھی، اس نے تیجانو،میکسیکن اور ہسپانوی موسیقی کو ہپ ہاپ کے ساتھ ملایا۔