0

۔،۔ غزہ میں جنگ سے متاثرہ لاکھوں فلسطینیوں کو مصر کے جزیرہ نما سینا کی طرف دھکیلنا ایک نئی تباہی کا باعث بنے گا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ غزہ میں جنگ سے متاثرہ لاکھوں فلسطینیوں کو مصر کے جزیرہ نما سینا کی طرف دھکیلنا ایک نئی تباہی کا باعث بنے گا۔ نذر حسین۔،۔

٭اقوام متحدہ کا انتباہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب غزہ کے گنجان آباد علاقے رفح میں اسرائیلی فوج حماس کے خلاف زمینی فوجی کاروائی کی تیاری کر رہی ہے،اقوام متحدہ کا انتباہ اس لئے بھی اہم ہے کیونکہ رفح میں تقریباََ (چودہ لاکھ) بے گھر فلسطینی انتہائی نا مساعد حالات میں ر ہے ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/مصر/غزہ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے ایک بار پھر غزہ میں جنگ سے متاثرہ لاکھوں فلسطینیوں کو مصر کے جزیرہ نما سینا کی طرف دھکیلنے کے سنگین نتائج سے خبر دار کیا ہے۔اقوام متحدہ کا انتباہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب غزہ کے گنجان آباد علاقے رفح میں اسرائیلی فوج حماس کے خلاف زمینی فوجی کاروائی کی تیاری کر رہی ہے،اقوام متحدہ کا انتباہ اس لئے بھی اہم ہے کیونکہ رفح میں تقریباََ (چودہ لاکھ) بے گھر فلسطینی انتہائی نا مساعد حالات میں ر ہے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے عہدیدار نے میونخ میں سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو (انسانی تباہی) قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ یہ نہ صرف فلسطینیوں کے لئے بلکہ مصر کے مستقبل کے لئے بھی تباہ کن ہو گا۔ مصری حکام نے متعدد مرتبہ اسرائیل کو فلسطینیوں کو جبری بے گھر کرنے کے منصوبوں سے خبر دار کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں