0

۔،۔ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر76 سالہ عمر رسیدہ شخص مسافر کی موت پر (ڈی۔جی۔سی۔اے) نے (اے۔آئی) کو شو کاذ نوٹس جاری کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر76 سالہ عمر رسیدہ شخص مسافر کی موت پر (ڈی۔جی۔سی۔اے) نے (اے۔آئی) کو شو کاذ نوٹس جاری کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭ممبئی کے چھتر پتی شیوا جی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے پر وہیل چیئر کی عدم دستیابی پر 76 سالہ عمر رسیدہ شخص(بابو پٹیل) نے بیوی کے ساتھ پیدل چلنے کا فیصلہ کیا جو ان کے لئے جان لیوا ثابت ہوا،ڈائریکٹریٹ جنرل سول ایوی ایشن نے ایئر لائن کو دفعات کی تعمیل نہ کرنے اور ایئر کرافٹ رولز (1937) کی خلاف ورزی پر شو کاذ نوٹس جاری کر دیا اور سات دنوں کے اندر(ڈی جی سی اے) کو جواب داخل کرنے کو کہا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بھارت/ممبئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقع (بارہ فروری) کو اس وقت پیش آیا جب (با بو پٹیل اور ان کی شریک حیات نرمدابین پٹیل) نیو یارک سے ایئر انڈیا کے ذریعہ ممبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنے (واضح رہے انہوں نے فلائٹ سے پہلے دو وہیل چیئرز بُک کر رکھی تھیں) پر صرف ایک وہیل چیئر ملی جس پر بابو پٹیل نے اپنی شریک حیات کو بٹھا دیا اور دوسری وہیل چیئر کے انتظار میں لمبا انتظار کرتے کرتے انہوں نے امیگریشن کاونٹر تک پیدل جانے کا فیصلر کر لیا جو تقریباََ ڈیڑھ کلو میٹر بنتا ہے، تھوڑی دور چلنے کے بعد بابو پٹیل (اے پی ایچ اُو آفس) ایئرپورٹ ہیلتھ آرگنائیزیشن آفس کے قریب گر گئے، فوراََ ایئرپورٹ کے ڈاکٹر کو بلایا گیا مسافر کا معائنہ کرنے کے بعد اسے (سی پی آر) دینے کے بعد ہسپتال میں داخل ہونے کو کہا، مسافر پٹیل کو فوری طور پر ناناوتی اسپتال لے جایا گیا، جہاں پر ڈاکٹروں نے بابو پٹیل کو مردہ قرار دے دیا، رپورٹ کے مطابق موت کی صحیح وجہ ابھی تک نہیں بتائی گئی، اس واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے (ڈی جی سی اے) نے ایئرلائن(ایئر انڈیا)سے سات دن کے اندراندر رپورٹ طلب کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں