۔،۔ برطانوی پولیس نے جمعہ کے روز ساوُتھ ا یمٹن بندرگاہ پر بڑی مقدار میں منشیات ضبط کر لیں۔ نذر حسین۔،۔
٭(پانچ ہزار سات سو 5,700 کلو گرام) کوکین، برطانیہ کی سڑکوں کی قیمتوں کی بنیاد پر اس کی تخمینہ قیمت (چار سو پچاس 450 ملین) (568 ملین ڈالر) تھی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہیمبرگ/برطانیہ/ساوُتھ ایمٹن۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ دنوں انگلینڈ کے جنوبی ساحل ساوُتھ ایمٹن کی بندرگاہ پر ایک کنٹینر میں، کیلے لانے والے کارگو میں تقریباََ (پانچ ہزار سات سو 5,700 کلو گرام) کوکین، جو جنوبی امریکا کے راستے برطانیہ لائی گئی، نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق منشیات جرمنی کے ہیمبرگ میں (آگے کی ترسیل کے لئے) جا رہی تھیں۔ واضح رہے انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر اس کوکین کو برآمد کیا گیا ہے، کرائم رپورٹ کے مطابق اتنی بھاری مقدار میں منشیات ایک بین الاقوامی منظم جرائم مافیا کی طرف سے لائی جا رہی تھی۔