۔،۔ انشورنس فراڈ کے ذریعہ دونوں ٹانگیں کاٹنے اور چھپانے کے لئے ٹریکٹر حادثہ کا منصوبہ۔ نذر حسین۔،۔
٭امریکی ریاست میسوری کے (ساٹھ 60 سالہ) شخص نے انشورنس کی رقم حاصل کرنے کے لئے عجیب منصوبہ بنایا جبکہ ٹانگیں کاٹنے کے لئے ادائیگی بھی کی،لیکن اس کا فراڈ پکڑا گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/واشنگٹن/میسوری۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک (ساٹھ 60 سالہ) شخص نے انشورنس سے رقم حاصل کرنے کے لئے عجیب منصوبہ پایہ تکمیل پہنچانے کے لئے ٹانگیں کاٹنے کے لئے حیران کن رقم کی ادائیگی بھی کی جبکہ اس نے دعوی کیا کہ وہ مبینہ طور پر حادثہ کا شکار ہونے کے بعد اپنی دونوں ٹانگیں کھو بیٹھا، اس کا کہنا تھا کہ ٹریکٹر پر لگی مشین سے اس کی ٹانگیں کٹ گئی تھیں جبکہ اس کی ٹانگیں کہیں سے بھی نہ مل پائیں اس کے زخم ایسے صاف طریقہ سے دکھائی دے رہے تھے کہ جیسے بڑی صفائی سے آپریشن کیا گیا ہو، حادثہ کا شبہ نہیں لگ رہا تھا کیونکہ ٹریکٹر سے تو ٹانگیں کچلی جاتی ہیں نہ کہ صفائی سے کاٹی جاتی ہیں۔ہاویل کاونٹی شیرف کے دفتر نے اس کیس کی تحقیقات شروع کر دی جس میں (ولو اسپرنگس) کا ایک (ساٹھ 60 سالہ) شخص شامل تھا جس نے برش ہاگ کے حادثے میں دونوں ٹانگیں کھونے کا دعوی کیا تھا، ٹوری تھامسنہ ہاویل کاونٹی شیرف کے دفتر کے ایک لیفٹیننٹ نے اسپرنگ فیلڈ نیوز کو بتایا۔اگر کسی ٹریکٹر (برش ہاگ) نے ایسا کیا ہے تو حادثہ کی جگہ آس پاس خون یا گندگی ہوتی،میں نے اس قسم کے حادثات دیکھے ہیں جبکہ یہ ایسا نہیں ہے،مزید برآں جائے وقوعہ پر موجود افسران اور طبی عملہ اس شخص کی ٹانگ سٹمپ پر لگے ٹور نیکیٹ سے حیران رہ گئے، تحقیقات سے پتہ چلا کہ فلوریڈا کے ایک شخص نے مبین طور پر ایک ہیچٹ کے ساتھ متاثرہ سے ملاقات کی تھی اور فیس کے لئے اس کی ٹانگیں کاٹ دی تھیں۔مزید تحقیقات میں یہ بات منظر عام پر آئی کہ متعلقہ شخص فالج کا مریض تھا جسے جب پتہ چلا کہ اب اس کی ٹانگیں کسی کام کی نہیں رہیں ان کا تو کاٹنا ہی پڑے گا تو اس نے عجیب منصوبہ بنایا اور انشورنس کے ساتھ یراڈ کرنے کا منصوبہ بنایا جو بالآخر اس کے گلے پڑ گیا۔