0

۔،۔ ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی شازیہ سید (سُو 100) طاقتور ترین کاروباری خواتین کی فہرست میں شامل۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی شازیہ سید (سُو 100) طاقتور ترین کاروباری خواتین کی فہرست میں شامل۔ نذر حسین۔،۔

٭پاکستان کے شہر ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی شازیو سید نے یونی لیور پاکستان میں مینجمنٹ ٹرینی کے طور پر اپنے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز کیا تھا جو اس وقت شمالی افریکا، عراق اور سعودی عرب میں یونی لیور کے آپریشنز کی جنرل منیجر ہیں اس سے قبل (گذشتہ سال2023)میں مشرق وسطی میں اعلی ترین ایگزیکٹوز میں سے ایک تھیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/واشنگٹن۔ غیر ملکی خبر رساں ادرے کے مطابق پاکستان کے شہر ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی شازیو سید نے یونی لیور پاکستان میں مینجمنٹ ٹرینی کے طور پر اپنے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز کیا تھا جو اس وقت شمالی افریکا، عراق اور سعودی عرب میں یونی لیور کے آپریشنز کی جنرل منیجر ہیں اس سے قبل (گذشتہ سال2023)میں مشرق وسطی میں اعلی ترین ایگزیکٹوز میں سے ایک تھیں، فوربس نے دوسری بار شازیہ سید کو (سُو 100) طاقتور ترین کاروباری خواتین کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ علاوہ ازیں شازیہ سید نے پاکستان اور دیگر ممالک، کاروبار کی متحرک دنیا میں خواتین کو با اختیار بنانے اور ترقی کے لئے نمایاں خدمات بھی سرانجام دیں، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شازیہ سید نے کچھ یوں لکھا کہ وہ فوربس کی با اثر خواتین کی فہرست میں شامل کئے جانے پر بہت خوش اور پرجوش ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کمیونٹی میں مثبت اثر ڈالنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے لئے پرامن ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں