0

۔،۔مہسا امینی کی موت کے بعد ہونے والے زبردست مظاہروں کے بعد سزائے موت میں (43 فیصد) اضافہ۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔مہسا امینی کی موت کے بعد ہونے والے زبردست مظاہروں کے بعد سزائے موت میں (43 فیصد) اضافہ۔ نذر حسین۔،۔

٭ایران نے (گذشتہ سال 2023) میں کم از کم (834) افراد کو پھانسی دی جو دو دہائیوں میں پھانسیوں کی دوسری سب سے بڑی تعداد ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایران۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں (2022) میں مہسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت اور پھر ملگ گیر احتجاجی مظاہروں کے بعد پھانسی پانے والے افراد کی تعداد میں (43 فیصد) اضافہ ہوا ہے، (گذشتہ سال 2023) میں کم از کم (834) افراد کو پھانسی دی گئی یہ تعداد دو دہائیوں میں سب سے زیادہ ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق انسانی حقوق کے گروپوں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بھی (834) افراد کوتختہ دار پر لٹکانے کا ذکر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بیشتر قیدیوں کو پھانسی جیلوں کے اندر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں