0

۔،۔ اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ۔سابق صدر پاک محمدی مسجد سلیم بھٹی قضائے الہی سے وفات پا چکے ہیں۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ۔سابق صدر پاک محمدی مسجد سلیم بھٹی قضائے الہی سے وفات پا چکے ہیں۔ نذر حسین۔،۔

٭کاشف بھٹی کے والد سلیم بھٹی سابق صدر پاک محمدی مسجد سلیم بھٹی(پاکستان) میں قضائے الہی سے وفات پا چکے ہیں ٭اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُون٭ہنس مُکھ، ملنسار،دکھی دلوں کو سہارا دینے والے سلیم بھٹی اس دنیا فانی سے انتقال فرما چکے ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/آفن باخ/فیصل آباد۔ سلیم بھٹی جو کسی تعارف کے محتاج نہیں،ایک کامیاب بزنس مین، سماجی، مذہبی، کاروباری شخصیت پاکستان فیصل آباد میں انتقال فرما گئے یہ افسوس ناک خبر۔ راشد محمود غوری نے شان پاکستان سے شیئر کی۔ یہ بتاتے ہوئے کہ سلیم بھٹی اس جہان فانی سے کوچ کر چکے ہیں۔زارو قطار رو رہے تھے روتے روتے سے ان کی ہچکی بندھ چکی تھی، پرانے دوست ساتھی، پاک محمدی مسجد کی تعمیر میں ان کا بہت بڑا کردار تھا، راشد محمود غوری بتا رہے تھے کہ حال ہی میں انہوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی اس کے بعد پاکستان چلے گئے اور وہیں پر بیماری کی حالت میں انتقال فرما گئے۔اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُون۔حضور اکرمﷺ کا فرمان ہے کہ جب مومن بندہ دنیا سے جنتی کی طرف جانے لگتا ہے تو اس کے پاس ایسے فرشتے آتے ہیں جن کے چہرے سورج کی طرح روشن ہوتے ہیں اور ان کے پاس جنتی کفن اور جنتی خوشبو ہوتی ہے۔ ہماری دُعا ہے کہ سلیم بھٹی بھی ان ہی فرشتوں کی جھرمٹ میں جنت کی طرف روانہ ہو۔اللہ کریم ان کی لحد میں جنت کی طرف سے ایک دروازہ کھولوا دیں تا کہ ان کو جنت کی خوشبو میسر ہوتی رہے۔ ہماری دُعا ہے کہ اللہ کریم ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔پاکستان جرمن پریس کلب کے تمام عہدے داران اہل خانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں، انتظامیہ پاک محمدی مسجد، راشد محمود غوری، رضوان شاہ،راجہ امجد نواز ، چوہدری اعجاز، نذر حسین، سلیم پرویز بٹ، سید اقبال حیدر، چوہدری اظہر فاروق صدر منہاج القرآن اور خصوصی طور پر جاوید اقبال بھٹی اسٹٹگارٹ سے بھی اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں