0

۔،۔فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن اور ریڈ لائٹ ایریا میں خطرناک ہتھیار لے جانا ممنوع قرار دے دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن اور ریڈ لائٹ ایریا میں خطرناک ہتھیار لے جانا ممنوع قرار دے دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭رات کے (آٹھ20:00 بجے سے صبح کے پانچ 05:00بجے تک) فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن اور ریڈ لائٹ ایریا میں ہتھیاروں کو لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ فرینکفرٹ (صوبہ ہیسن) کا دوسر بڑا شہر ہے جس نے ہتھیاروں پر پابندی کا (زون۔علاقہ) متعارف کرایا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ویسبادن۔پبلک آرڈر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق فرینکفرٹ کا ریڈ لائٹ ڈسٹرکٹ، ایک پارٹی مال اور منشیات کی کھلے عام خرید و فروخت، لڑائی مار کٹائی، چھینا چھپٹی، چاقو کا استعمال روز مرہ دیکھنے یا سننے کو ملتا ہے، اسٹریٹ کرائم سے نمٹنے کے لئے فرینکفرٹ کی پولیس ہتھیاروں پر پابندی کا مطالبہ کر رہی تھی ان تمام واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے بالآخر اس علاقہ میں (مرکزی ریلوے اسٹیشن اور ریڈ لائٹ ایریا میں ہتھیاروں کو لے جانے) پر پابندی لگا دی گئی۔ پولیس اور سیاسی پارٹیوں کا کہنا ہے کہ ہر وہ عمل جس سے کرائم کو روکنے میں مدد مل سکے کیا جائے گا، کرائم کا شکار ہونے والے افراد کف حفاظت کی جا سکتی ہے، ہتھیاروں پر پابندی صحیح سمت میں ایک قدم ہے۔،، جبکہ اب منشیات استعمال،بیچنے اور خریدنے والوں پر بھی سختی کی جائے گی انہیں جگہ جگہ بیٹھ کر منشیات استعمال کرنے سے روکا جائے گا۔وزارت داخلہ کے مطابق ہیسن کے دارلخلافہ ویسبادن میں ( 2019 اور 2022) کے درمیان تقریباََ (9,407 اشخاص) کی چیکنگ کی گئی تھی، جن کے پاس سے (172 چاقو سمیت 217 مختلف ہتھیار پکڑے گئے تھے)، ہتھیاروں کے ساتھ پکڑے جانے والے پر (پانچ سو 500 یورو سے دس ہزار 10,000 یورو) تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں