۔،۔رانا لیاقت علی(آف بھلور)نے (سُو۔100) سے زائد اہل اسلام کو ذاتی گرہ سے اپنے ساتھ عمرہ کی سعادت دلوانے کا اعلان کر دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭رانا لیاقت علی(آف بھلور)نیعاشقان مصطفی کے لئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا۔خوش قسمت افراد کا تعلق پی پی 48 کی یونین کونسل سے محکمہ پولیس، محکمہ صحت، واپڈا، اسکول ٹیچرز، صحافی حضرات سمیت دیگر محکموں کے ملازمت پیشہ جبکہ عام افراد کا انتخاب بھی بذریعہ قرعہ اندازی کیا جائے گا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بھلور/پسرور۔ رانا لیاقت علی(آف بھلور)ن جو کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ سیاسی، مذہبی، کاروباری اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لینے والے نوجوان سیاستدان جرمنی کے سابقہ صدر مسلم لیگ (ن)۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ ہولڈر رانا لیاقت علی(آف بھلور)نے (سُو۔100) سے زائد اہل اسلام کو ذاتی گرہ سے اپنے ساتھ عمرہ کی سعادت دلوانے کا اعلان کر دیا، سوشل میڈیا گروپ میں بھی یہ خبر گردش کر رہی ہے، رپورٹ کے مطابق رانا لیاقت علی نے میڈیا کے توسط سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالی اور پیارے حبیب مصطفیﷺ کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے میں اہل علاقہ کی بے پایاں محبتوں کا جتنا بھی شکریہ ادا کروں کم ہے، اللہ کریم اور کے پیارے حبیب کی کرم فرمائیاں اتنی ہیں کہ میں خود اپنے حلقہ کے لوگوں کے ساتھ خانہ خُدا میں شکر ادا کرنا چاہتا ہوں جس نے ہمیشہ مجھے اپنے اہل حلقہ دوست و احباب، عزیز و اقارب کی بے لوث محبت سے نوازہ ہے۔ ان تمام باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے رانا لیاقت علی(آف بھلور)نیعاشقان مصطفی کے لئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا۔خوش قسمت افراد کا تعلق پی پی 48 کی یونین کونسل سے محکمہ پولیس، محکمہ صحت، واپڈا، اسکول ٹیچرز، صحافی حضرات سمیت دیگر محکموں کے ملازمت پیشہ جبکہ عام افراد کا انتخاب بھی بذریعہ قرعہ اندازی کیا جائے گا۔ عاشقان رسول ﷺ کے ساتھ خالق دو جہاں اور رحمت دو عالم حضرت محمد مصطفی ﷺ کے دربار میں حاضری، زیارت کروں، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری سیاست اور جینا مرنا اپنی عوام کے لئے ہے جبکہ یوں کہنا بہتر ہو گا کہ ہمارا (دس 10 سالہ) ایم پی اے شپ کا دور ہی کافی ہے۔ اہل علاقہ نے یہ اعلان سنتے ہی خوشی کا اظہار کیا اور رانا لیاقت علی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔