۔،۔ جنوبی لبنان کے شہر طائر کے باہر اسرائیلی ڈرون حملہ حماس کا ایک رکن ہلاک۔ نذر حسین۔،۔
٭اسرائیلی ڈرون حملے میں رشیدیہ کے قریبی فلسطینی کیمپ کے باہر ایک کار کو نشانہ بنایا گیا جس میں ہادی مصطفی کے مرنے کی خبر دی گئی ہے،وہ کوئی سینئر شخصیت نہیں ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسرائیل/لبنان/بیروت۔ بدھ تیرہ مارچ کو جنوبی لبنان کے شہر طائر کے باہر ایک کار پر اسرائیلی ڈرون حملے میں رشیدیہ کے قریبی فلسطینی کیمپ سے حماس کا ایک رکن مارا گیا، غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹر کے مطاق رکن کی شناخت ہادی مصطفی کے طور پر کی گئی ہے جبکہ وہ کوئی سینئر شخصیت نہیں ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق نہ صرف ہادی مصطفی جبکہ ایک اور رکن بھی جاں بحق ہو گیا لور دیگر دو زخمی بھی ہوئے۔ عینی شاہدین کے بیان کے مطابق سڑک پر چلتی کار پر فضاء سے کوئی چیز گری جس کے ساتھ ہی زور دھار دھماکہ سے کار میں آگ بھڑک اُٹھی ایک اور عینی شاہد کا کہنا تھا کہ کار کے مکمل جلنے تک ڈرون اس کے اوپر ہی منڈلاتا رہا؟ تا ہم اسرائیلی فوج نے اس حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔ واضح رہے اسرائیل نے الزام عائد کیا تھا کہ حزب اللہ نے حماس کو حملے میں مدد فراہم کی تھی جس کا بدلہ لیا جائے گا جبکہ حماس کے رہنماوں کی ایک فہرست بھی جاری کی گئی تھی جنہیں کسی بھی ملک میں چھپے ہونے کی صورت میں بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی تھی۔