0

۔،۔رمضان کے پہلے ہفتے میں (پانچ 5 ملین) سے زیادہ نمازیوں نے مسجد نبویﷺ میں نماز ادا کی۔نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔رمضان کے پہلے ہفتے میں (پانچ 5 ملین) سے زیادہ نمازیوں نے مسجد نبویﷺ میں نماز ادا کی۔نذر حسین۔،۔

٭رمضان المبارک (1445 ہجری) کے پہلے ہفتے میں (پچاس 50 لاکھ) سے زیادہ نمازیوں اور زائرین کا مسجد نبوی ﷺ میں استقبال کیا گیا۔مرد و خواتین زائرین کی ایک قابل ذکر تعداد، بالترتیب (134,447 اور 107,697) نے الرودہ الشریفہ میں نماز ادا کی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سعودی عرب/مدینہ /یثرب۔ مسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی کے مطابق رمضان المبارک (1445 ہجری) کے پہلے ہفتے میں (پچاس 50 لاکھ) سے زیادہ نمازیوں اور زائرین کا مسجد نبوی ﷺ میں استقبال کیا گیا۔مرد و خواتین زائرین کی ایک قابل ذکر تعداد، بالترتیب (134,447 اور 107,697) نے الرودہ الشریفہ میں نماز ادا کی، یہ اعداد و شمار پیچیدہ منصوبہ بندی اور انتظام کی حکمت عملیوں پر روشنی ڈالتے ہیں جو دونوں جنسوں کے لئے ہموار اور احترام کے عمل کو آسان بنانے کے لئے استعمال کئے گئے ہیں۔ اتھارٹی کی رپورٹ میں تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ (14,878 افراد) نے نبی اکرم ﷺ اور آپ کے دو ساتھیوں کو سلام کرنے کی سعادت حاصل کی۔ایک رپورٹ کے مطابق زائرین میں (تحائف بھی جن کی تعداد 149149 بتائی جاتی ہے) تقسیم کئے گئے۔ انتظامیہ کے مطابق مسجد نبوی ﷺ کے اندرونی حصے سمیت بیرونی حصے میں بھی افطار کے خصوصی انتظامات کئے جاتے ہیں، ماہ صیام کے پہلے ہفتے کے دوران (آب زم زم کی 144000 بوتلیں اور 15243) افطار بوکس بھی تقسیم کئے گئے۔ مختلف ممالک سے آنے والے(110412زائرین) نے مسجد نبوی ﷺ میں ترجمہ کی سہورلت سے بھی فائدہ اٹھایہ جبکہ (10482 بزرگ اور معذور افراد) نے جنرل اتھرٹی برائے امور مسجد نبویﷺ کی جانب سے ان کے لئے مخصوص خدمات کو استعمال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں