0

-,-سرگودھا کے دو باپ بیٹا اٹلی جانے کے چکر میں کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھ چڑھ گئے۔ کاشف ظہیر کمبوح -,-

0Shares

-,-سرگودھا کے دو باپ بیٹا اٹلی جانے کے چکر میں کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھ چڑھ گئے۔ کاشف ظہیر کمبوح -,-

49- ٹیل کے رہائشی لڑکے نے سوشل میڈیا پر اٹلی جانے کا ایڈ دیکھا جس میں گارنٹیڈ طور پر اٹلی بھیجنے کا کہا گیا تھا۔ افسوسناک واقعہ

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ /اٹلی /ٹیل پاکستان ٹیل کے رہائشی لڑکے نے سوشل میڈیا پر اٹلی جانے کا ایڈ دیکھا جس میں گارنٹیڈ طور پر اٹلی بھیجنے کا کہا گیا تھا۔ افسوسناک واقعہ لڑکے نے ایڈ دینے والے سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ہم اپ کو تین دن کے اندر اٹلی بھیج دیں گے اور اسکے چارجز 40 لاکھ روپے لیں گے۔باپ بیٹے نے ان سے 32 لاکھ روپے میں اٹلی بھیجنے کی ڈیل طے کی اور پیسے اٹلی پہنچنے کے بعد ادا کرنے تھے۔ایجنٹ نے انہیں کہا کہ آپ کراچی آ کر فنگر پرنٹ کروا جائیں اور یہیں سے آپ کے بیٹے کو ہم اٹلی بھیج دیں گےمیاں بیوی اپنے بیٹے سمیت کراچی اپنے ایک رشتہ دار کے ہاں پہنچ گئے جو کہ کراچی پولیس میں ہیں اگلے دن پوری فیملی ایجنٹ سے ملنے کیلئے پہنچی اور انہیں شہر کے نواحی اور نسبتاً کم رش والے علاقے میں بلایا گیا,لڑکے کی والدہ اور رشتہ دار پولیس اہلکار گاڑی میں بیٹھی رہے اور دونوں باپ بیٹا ایجنٹ سے ملنے کیلئے چلے گئے۔جعلی ایجنٹ نے ان کو کال کی اور پوچھا کہ آپ کے ساتھ کون کون ہے انہوں نے بتایا کہ ہم باپ بیٹا ہی ہیں۔باپ بیٹا کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے وہ لوگ پیچھے سے گاڑی میں آئے ان کو ساتھ بٹھایا اور بٹھا کر لے کر گاڑی بھگا لی۔ پولیس اہلکار اور ان کی والدہ کو جب شک پڑا انہوں نے گاڑی پیچھے بھگائی کافی پیچھا کرنے کے باوجود ان کو پکڑنے میں ناکام رہےبعد میں پولیس اسٹیشن میں رپورٹ کرنے پر پتہ چلا یہاں پر پہلے بھی کئی ایسے واقعات ہو چکے ہیں اور لوگوں کو جھانسا دے کر اغوا کیا جا چکا ہے 49 ٹیل کی اس فیملی کے باپ بیٹا مبینہ طور پر اب کچے کے ڈاکوؤں کی تحویل میں ہیں اور اس چیز کو کئی روز گزر چکے ہیں کچے کے ڈاکوؤں نے آج فیملی سے رابطہ کرکے دو کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں