0

۔،۔“adopt a goat”بکری کو گود لیں۔ایلیکوڈی کے میئر کا عوامی اعلان۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔بکری کو گود لیں۔،۔ایلیکوڈی کے میئر کا عوامی اعلان۔ نذر حسین۔،۔

٭اٹلی کے جزیرے ایلیکوڈی میں جنگلی بکریوں کی آبادی انسانی آبادی سے تقریباََ (چھ 6 گنا) زیادہ بڑھ گئی ہے جس پر ایلیکوڈی کے میئر نے”(بکری کو گود لیں) کا پروگرام متعارف کرایا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایلیکوڈی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اور مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلیکوڈی کے میئر (ریکارڈو گولوایک) نے غیر معمولی پیشکش کا اعلان کر کے جزیرے میں بڑھتی ہوئی جنگلی بکریوں کی آبادی کو بے قابو ہوتے ہوئے دیکھتے ہوئے”بکری کو گود لیں کا اعلان کر دیاان کا کہنا تھا کہ جو بھی جتنی چاہے بکریاں پکڑ کر گود لے لیں (جتنی بکریاں جو بھی پکڑے گا وہ اس کی ملکیت میں آ جائیں گی) رپورٹس کے مطابق اس چھوٹے سے جزیرے (Alicudi ایلیکوڈی جس کی 105 (2001) میں) کی آبادی تھی۔میئر کا مزید کہنا تھا کہ (سترہ 17 ڈالر) سٹیمپ کے ادا کرنا ہوں گے،اس کے بعد جتنی مرضی بکریاں پکڑ سکتا ہے جس میں وہ تمام بکریاں اور بکرے شامل ہیں جو آوارہ گھوم رہے ہیں جن کا کوئی مالک نہیں۔ تاہم ایلیکوڈی کے میئر (ریکارڈو گولوایک) نے یہ اجازت بکریوں کو جزیرے پر ہی رکھنے کے لئے نہیں دی، حکومت سے اجازت کے بعد پکڑی گئی بکریاں (پندرہ 15) دنوں کے اندر اندر جزیرے سے باہر بھیجنا ہو ں گی۔

بکری کو گود لیں “adopt a goat”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں