۔،۔ اٹھائیسویں رمضان المبارک کوجرمنی کے شہر سٹٹگارٹ سنڈل فنگن میں ترک نیشنل ایسوسی ایشن کی طرف سے گرینڈ افطار پارٹی کا اہتمام۔ جاوید اقبال بھٹی۔،۔
٭ترک نیشنل ایسوسی ایشن کے(، مورت گولک Murat Gülec) اور ترکی مساجد(DITIB)ترکی اسلامک یونین آف دی انسٹی ٹیوٹ فار ریلیجن۔نے مل کر سٹٹگارٹ سنڈل فنگن میں ایک (ناقابل یقین۔ناقابل فراموش)عظیم الشان افطار پارٹی کا اہتمام کیا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ترک نیشنل ایسوسی ایشن نینظم و ضبط کی لاجواب مثال پیش کر دی۔ جس کی چند جھلکیاں ٭جاوید اقبال بھٹی نے کیمرے میں سمُو کر ہم تک پہنچائیں۔افطار ڈنر میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بھی بھرپور شرکت کی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سٹٹگارٹ۔سنڈل فنگن جاوید اقبال بھٹی کی رپورٹ کے مطابق سٹٹگارٹ’ میں ترک نیشنل ایسوسی ایشن، اور ترکی مساجد(DITIB)ترکی اسلامک یونین آف دی انسٹی ٹیوٹ فار ریلیجن۔ اسلام کمیونٹی ملی گورچ۔نے مل کر سٹٹگارٹ میں ایک (ناقابل یقین۔ناقابل فراموش)عظیم الشان افطار پارٹی کا اہتمام کیا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ترک نیشنل ایسوسی ایشن تنظیم نے نظم و ضبط کی لاجواب مثال پیش کر دی، تنظیم کے ممبران نے (ساڑھے تین ہزار۔ 3,500 سے زائد) افراد کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑ کر لاجواب مثال پیش کی۔جاوید اقبال بھٹی نے چند لمحے اپنے کیمرے میں شان پاکستان کے پڑھنے والوں کے لئے محفوظ کر لئے تھے۔افطار ڈنر میں قونصل جنرل آف ترکی مسز مقبول کوکک اور سٹٹگارٹ کے میئر (اوبر برگر ماسٹر Oberbürgermeister Herr Doctor Vöhringer) نے بھی شرکت کی۔ جاوید اقبال بھٹی کا کہنا تھا کہ افطار ڈنر کے اختتام پر چند لمحوں میں اس مقام کو ناقابل یقین طور پر صاف ستھرا کر دیا گیا تھا۔