۔،۔ امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر میم فس میں فائرنگ جس کے نتیجہ میں (دو ہلاک اور چھ) زخمی ملزمان فرار۔ نذر حسین۔،۔
٭ امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر میم فس میں ایک ڈانس پارٹی جس میں کم از کم (تین300 سو ) سے زائد افراد موجود تھے اچانک فائرنگ کی وجہ سے افراتفری مچ گئی، پارٹی شرکاء خوف زدہ ہو کر ادھر ادھر بھاگنے لگے۔فائرنگ کے واقعہ میں ابھی تک دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ چھ سے زائد زخمی ہوئے ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/ٹینیسی/میم فاس۔ عالمی خبر رساں ادارے اور امریکی خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق یہ واقعہ میمفاس میں پیش آیا ہے جہاں ایک گرینڈ ڈانس پارٹی حل رہی تھی جس میں کم از کم تین سو سے زائد افراد موجود تھے، نامعلوم وجوعات کی بنا پر اچانک فضا میں گولیوں کی گونج سنائی دی گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے ڈانس پارٹی کے شرکاء خوف زدہ ہو کر ادھر اُدھر بھاگنے لگے، فائرنگ کی بنا پر دو افراد کے ہلاک ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے جبکہ رپورٹ کے مطابق چھ افراد زخمی ہیں زخمیوں میں سے بھی چند کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، فائرنگ کرنے والے افراد موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے بھگ دھڑ کے درمیان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی جبکہ قاتل اور مقتول کے درمیان بھی کوئی تعلق ثابت نہیں ہو سکا۔ واضح رہے امریکا میں اسلحہ کی فراوانی اور گینگ وار کے باعث ایسے واقعات عموماََ رونما ہوتے ہی رہتے ہیں۔عوام نے متعدد بار حکومت سے اسلحہ کی خرید و فروخت کے قوانین کو سخت کرنے کا مطالبہ کیا لیکن وہاں ان کی لوبی ایسا قانون بننے نہیں دیتی۔