۔،۔ ایک شرابی کی نشے کی حالت میں سائیکل سواری اور پولیس اسٹیشن پر گھنٹی مار کر بار بار تنگ کرنا۔ نذر حسین۔،۔
٭اڑتیس سالہ شخص نشے میں دھت (پونے چار بجے) پولیس اسٹیشن پر پہنچا اور بغیر کسی وجہ سے گھنٹی بجائی، پولیس کو بار بار کیمرے میں دیکھ کر چیلنج کیا اور منع کرنے کے باوجود سائیکل پر سوار ہو گیا پولیس نے فوری طور پر اسے پکڑ لیا۔ٹیسٹ کے بعد رہا کر دیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بوکن ہائیم۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ہاتھ میں سائیکل دھکیلتے اڑتیس سالہ شخص نشے میں دھت (پونے چار بجے) بوکن ہائیم کے پولیس اسٹیشن(شلوس اسٹریٹ) پر پہنچا، باتونی شرابی اپنے آپ سے باتیں کرتے ہوئے بغیر کسی وجہ کے پولیس کی گھنٹی بجاتا رہا پولیس نے اسے وارننگ دی کہ اس حالت میں تم سائیکل نہیں چلا سکتے، بار بار منع کرنے پر شرابی نے پولیس کے کیمرے میں دیکھتے ہوئے سائیکل پر جمپ لگائی اور جانے کے لئے تیار ہو گیا جس پر پولیس نے فوراََ اسے گرفتار کر کے ٹیسٹ لیا، پولیس کے اقدامات مکمل ہونے کے بعد اڑتیس سالہ شخص کو پولیس نے رہا کر دیا۔