۔،۔ ممتاز فلسطینی شاعرہ کی بیٹی غزہ شہر کے مغرب میں اسرائیلی وحشیانہ بمباری میں اپنے خاندان سمیت مار دی گئی۔ نذر حسین۔،۔
٭الرمل کے محلے میں عینی شاہدین نے (سی این این) کو بتایا کہ تین اسرائیلی میزائل ایک گھر پر گرے جہاں یہ خاندان پناہ لئے ہوئے تھا۔شائمہ فلسطینی شاعر رفعت الایریر کی بیٹی تھی، جو دسمبر میں شجاعیہ محلے میں ان کے گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں کئی دیگر خاندان کے افرادکے ساتھ ماری گئی تھی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/غزہ/اسرائیل۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق الرمل کے محلے میں عینی شاہدین نے (سی این این) کو بتایا کہ تین اسرائیلی میزائل ایک گھر پر گرے جہاں یہ خاندان پناہ لئے ہوئے تھا۔شائمہ فلسطینی شاعر رفعت الایریر کی بیٹی تھی، جو دسمبر میں شجاعیہ محلے میں ان کے گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں کئی دیگر خاندان کے افرادکے ساتھ ماری گئی تھی، رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہری دفاع کے ترجمان حافظ ابو شلف نے حملے کی جگہ سے (سی این این) کو بتایا کہ رات بھر پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیلی ریاستی دہشت گردی جاری رہی جس سے بڑے پیمانے پر تباہی دیکھنے کو ملی، ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں نوسیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری شروع رہی جس کے بعد تباہی و بربادی دیکھی نہیں جا رہی تھی۔ کیمپ کے ایک رہائشی صلاح الصائقلی نے سی این این کو بتایا کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ گھر میں سو رہا تھا تقریباََ آدھی رات کے قریب زور دار دھماکوں کی گن گرج سنائی دی گئی جس سے اردگرد کی دیواریں اس کے اوپر گر گئیں، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کو روکنا چاہیئے اسی حملہ میں ممتاز فلسطینی شاعرہ کی بیٹی اپنے خاندان سمیت مار دی گئی۔