0

۔،۔جمعّہ کی درمیانی شب فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے قریب سیاح کو لوٹنے والا شخص گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔جمعّہ کی درمیانی شب فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے قریب سیاح کو لوٹنے والا شخص گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

٭اٹھارہ سالہ نوجوان سیاح کو لوٹنے کی کوشش کے جرم میں گرفتار۔ناکام چور کورات پولیس ہیڈ کوارٹر کے حراستی سیل میں گزارنی پڑی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/مرکزی ریلوے اسٹیشن/موسل سٹراسے۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جمعّہ کی رات کو پیش آیا، رپورٹ کے مطابق ایک (ستائیس 27 سالہ سیاح رات کے 23:20بجے) موسل سٹراسے سے گزر رہا تھا کہ (اٹھارہ 18سالہ مشتبہ شخص) نے سیاح کے قریب پہنچنے کی کوشش کی، (چھیتالیس 46 سالہ) مقامی عینی شاہد نے محسوس کیا کہ چوری کا واقعہ پیش آ سکتا ہے وہ سیاح کی مدد کے لئے چور کے قریب آ چکا تھا، اس بات کو چور نے بھی سمجھ لیا یہ جانتے ہوئے (اٹھارہ 18سالہ مشتبہ شخص) نے دونوں پر حملہ کیا اور بیگ چھیننے کی کوشش کی خوش قسمتی سے گشت پر مامور پولیس نے بھی دیکھ لیا اور حملہ آور کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا، پولیس رپورٹ کے مطابق جرم کی مقامی ویڈیو نگرانی کے نظام کے ذریعہ ثبوت بھی دستیاب ہو چکا ہے، ناکام چور (ڈاکو) کو جج کے سامنے پیش کرنے کی غرض سے پولیس ہیڈ کوارٹر میں رات گزارنی پڑی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں