۔،۔ فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے قریب دو جیب کُتروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ نذر حسین۔،۔
٭الرٹ پولیس افسران نے فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے قریب(موسل اسٹریٹ) پر دو جیب کتروں کو دھر لیا، پولیس نے ویڈیو سروسز سسٹم کے ذریعہ (پینتیس سالہ اور انتالیس سالہ) جو نشے میں تھے کو گرفتار کر لیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ مقامی پولیس کی رپورٹ کے مطابق الرٹ پولیس افسران نے فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے قریب(موسل اسٹریٹ) پر دو جیب کتروں کو دھر لیا، پولیس نے ویڈیو سروسز سسٹم کے ذریعہ (پینتیس سالہ اور انتالیس سالہ) جو نشے میں تھے کو گرفتار کر لیا، ویڈیو سسٹم میں پولیس نے دیکھا کہ کس طرح (پینتیس سالہ اور انتالیس سالہ) شخص نے شکار کا پرس لوٹ لیا جو بظاہر نشے کی حالت میں تھے۔ پولیس نے کچھ ہی دیر بعد دونوں ملزمان کو دھر لیا گیا، ملزمان کی رہائش نہ ہونے کی وجہ سے دونوں کو فرینکفرٹ پولیس ہیڈ کورٹر کے حراستی سیل لے جایا گیا، اسی رات کو (چوالیس سالہ) خاتون کو رات (21:06 بجے) کے قریب اِسی گلی میں (انیس سالہ اور تیس سالہ) افراد عورت کے پاس آئے اسے ہراساں کیا، چھینا چھپٹی میں تینوں کے درمیان جسمانی جھگڑا شروع ہو گیا ایک گواہ نے جب درمیان میں بات کی تو فریق کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ خاتون کو زخم آنے پر اسے ایمبولنس کے ذریعے طبی امداد فراہم کی گئی کیونکہ اس کے چہرے پر چوٹ آئی تھی۔