۔،۔ (بتیس32 سالہ ساوتری) نے اپنے شوہر کے کہنے پر چھ سالہ بچے کو مگر مچھوں کی نہر میں پھینک دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭ (بتیس32 سالہ ساوتری) خاتون نے اپنے(چھتیس36 سالہ ) شوہر روی کمار کے کہنے پر اپنے چھ سالہ معذور بچے کو ایک نہر میں پھینک دیا جس نہر میں مگر مچھوں کا بسیرا تھا، پولیس نے کھائی ہوئی لاش کو برآمد کرنے کے بعد جوڑے کو گرفتار کر لیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بھارت/کرناٹک۔ غیر ملکی میڈیا، ہندوستان ٹائمز۔ آوٹ لک انڈیا اور ٹائمز آف انڈیا کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتہ کی رات بھارتی ریاست کرناٹک میں یہ واقعہ پیش آیا، مقامی پولیس آفیسر نے ٹائم آف انڈیا کو بتایا کہ (بتیس32 سالہ ساوتری) خاتون نے اپنے(چھتیس36 سالہ ) شوہر روی کمار پر الزام لگایا کہ وہ اسے اپنے بچے کو نہر میں پھینکنے پر مجبور کر رہا تھا، ان کا آپس میں عموماََ اس بات پر جھگڑا ہوتا تھا وہ بچے کو بوجھ سمجھتا تھا، رپورٹ کے مطابق چھ سالہ بچہ معذور تھا، پولیس بیان کے مطابق انہوں نے نہر سے بچے کی کھائی ہوئی لاش برآمد کرنے کے بعد دونوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا، ایک رپورٹ کے مطابق ریسیکو ٹیموں نے بچے کی لاش مگر مچھ کے جبڑوں سے نکالی ہے، جہاں پر (چھ سالہ ونود نامی بچے) کو پھینکا گیا تھا وہ نہرمگر مچھوں کے لئے مشہور دریا سے ملتی ہے، ایک اور نیوز پیپر کے مطابق اطلاع بھی پڑوسیوں نے دی تھی۔ (بتیس32 سالہ ساوتری) کا مزید کہنا تھا کہ میرا شوہر بار بار باتیں دہراتا تھا کہ اس بچے کو مرنے دو آخر کار چھ سالہ بچہ اور کتنی اذیت برداشت کر سکتا تھا یہ سب کچھ شوہر کے بار بار اسرار پر ہوا ہے۔