۔،۔ اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ۔مرزا روحیل بیگ کے والد قضائے الہی سے پاکستان میں وفات پا چکے ہیں۔ نذر حسین۔،۔
٭کُل نَفسِ ذَاءِقۃُ الموت،اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُون۔مرزا روحیل بیگ کے والد قضائے الہی سے پاکستان میں وفات پا چکے ہیں،پاکستان جرمن پریس کلب، شان پاکستان جرمنی اور تمام صحافی حضرات آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ڈورٹمنڈے۔ پاکستان جرمن پریس کلب، شان پاکستان جرمنی اور تمام صحافی حضرات آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ہماری دُعا ہے کہ خدائے بزرگ و برتر مرحوم کو حضرت محمد ﷺ اور آل محمد کے صدقہ سے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے، ان کی آنے والی منزلوں میں آسانیاں عطاء فرماء، مرحوم کے درجات بلند فرمائے، مرزا روحیل بیگ اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمبل عطا فرمائے (آمین ثم آمین) اللہ کریم مرحوم کے لئے آسانیاں عطاء فرمائے۔ کُل نَفسِ ذَاءِقۃُ الموت،اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُون۔حضور اکرم ﷺ کا فرمان ہے کہ جب مومن بندہ دنیا سے جنت کی طرف جانے لگتا ہے تو اس کے پاس ایسے فرشتے آتے ہیں جن کے چہرے سورج کی طرح روشن ہوتے ہیں اور ان کے پاس جنتی کفن اور جنتی خوشبو ہوتی ہے، ہماری دعا ہے کہ مرزا روحیل بیگ کے والد بھی ایسے ہی فرشتوں کے جھرمٹ میں جنت کی طرف روانہ ہوں، اللہ تعالی ان کی قبر مبں جنت کی طرف سے ایک دروازہ کھولو دیں تا کہ ان کو تا قیامت جنت کی خوشبو میسر ہوتی رہے۔