۔،۔ بھارت میں (دو سو)فلائٹس میں سوار ہو کر لاکھوں کی مالیت کا سونا چرانے والے ملزم کا ڈراپ سین۔ نذر حسین۔،۔
٭حیدر آباد دکن سے دہلی جانے والی پرواز کی خاتون مسافر کے ہینڈ بیگ سے (سات لاکھ روپے) کے زیورات چوری (ایف آئی آر)درج کرائی گئی اور یہی ملزم کے لئے ڈراپ سین بن گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نئی دہلی/حید آباد دکن/پہاڑ لنج۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں (ایک سُو دس 110 روز میں دُو سُو 200 فلائٹس) میں سوار ہو کر مسافروں کے سامان سے لاکھوں مالیت کا سونا اور قیمتی اشیاء چوری کرنے والے ملزم کو پہاڑ گنج کے علاقے سے گرفتار کر کے ڈراپ سین کر دیا گیا۔ دہلی پولیس نے (تیرہ 13مئی) کو بتایا کہ ملزم راجیش کپور نے کم از کم (دُو سو پروازیں کیں اور ایک سُو دس روز سے زیادہ سفر کے دوران چوری کی وارداتیں کیں۔ پولیس رپورٹ کے مطابق زیورات چوری (ایف آئی آر)کو دیکھتے ہوئے د ہلی پولیس افسران سر جوڑ کر بیٹھ گئے،تفتیش کے دوران پتا چلا کہ یہ چوریاں تواتر اور منظم طریقہ سے انجام دی جا رہی تھیں، ایسے واقعات میں ملزم ایک ہی شخص ہے، پولیس کو ایک ہی شخص پر شک گزرا ایئر لائن انتظامیہ کے ریکارڈ سے حاصل حاصل موبائل فون پر کال کی گئی تو نمبر غلط تھا جس سے پولیس کا شک یقین پر بدل گیا۔ ملزم کی شناخت راجیش کپور کے نام سے ہوئی اس کے گھر سے بڑی مقدار میں چوری کردہ سونے کے زیورات برآمد کر لئے گئے۔ بزرگ اور خواتین مسافر ملزم کا آسان ہدف تھے۔ وہ ہوائی اڈے پر ان کے رویئے کا مشاہدہ کرتا تھا، پھر قدم آگے بڑھاتا تھا دوستی کا ہاتھ بڑھاتا تھا دوستی ہونے پر اپنی سیٹ تبدیل کروا کر ان کی برابر والی نشت پر بیٹھتا تھا، اس طرح باتوں باتوں میں بیگج ڈیکلریشن سلپ پر دی گئی معلومات کو چالاکی سے پڑھ لیتا تا کہ بیگ کے اندر موجود قیمتی اشیاء کے بارے میں تقصیلات حاصل کر سکے، پولیس رپورٹ کے مطابق جب کنیکٹنگ فلائٹ میں دوسرے مسافر سوار ہوتے تھے تو وہ اپنے شکار کو شکار کرنے کے لئے اس موقع پر ہاتھ کی صفائی دکھا کر قیمتی سامان چرا لیتا تھا، پولیس نے ملزم کے بارے میں ایک دلچسپ انکشاف کیا کہ وہ بچپن میں ٹرین کے اندر چوریاں کرتا تھا اس کے بعد جہازوں میں چوریاں شروع کر دیں اسی دوران ملزم راجیش کپور ای ایک گسٹ ہاوُس ٭رکی ڈیلکس٭ کا مالک ہے۔