0

۔،۔ فرینکفرٹ کے مرکزی علاقہ بوکن ہائیم سے (اُوبر) میں سوار ہونے والی سواری کا اختتام جیل پر ختم ہو گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ کے مرکزی علاقہ بوکن ہائیم سے (اُوبر) میں سوار ہونے والی سواری کا اختتام جیل پر ختم ہو گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭اتوار کی صبح (چار بجے 04.00) ایک اُوسر ڈرائیور نے پولیس کو آگاہ کیا کہ ایک خاتون نے سفر کے اختتام پر کرایہ ادا نہیں کیا جسے(کیتھرینا کرائزل) پر اتار دیا گیا۔پولیس کی الرٹ فورسز نے کچھ ہی دیر بعد (کیتھرینا کرائزل) کے چوراہے سے لڑ کھڑاتی عورت سے جب پوچھ گچھ کی تو بیتالیس سالہ خاتون کے خلاف وارنٹ بھی جاری کئے گئے تھے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بوکن ہائیم/نیورمبرگ۔ پولیس ترجمان کے مطابق اتوار کی صبح اتوار کی صبح (چار بجے 04.00) ایک اُوسر ڈرائیور نے پولیس کو آگاہ کیا کہ ایک خاتون نے سفر کے اختتام پر کرایہ ادا نہیں کیا جسے(کیتھرینا کرائزل) پر اتار دیا گیا۔پولیس کی الرٹ فورسز نے کچھ ہی دیر بعد (کیتھرینا کرائزل) کے چوراہے پر لڑ کھڑاتی عورت کو پایا،اوبر کی ادائیگی کی صورتحال واضح ہونے کے بعد جب الرٹ پولیس نے ذاتی تفصیلات کی جانچ پڑتال کی تو معلوم ہوا کہ (بیتالیس 42 سالہ خاتون) کے خلاف نیورمبرگ کے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر سے کھلے عام گرفتاری کا وارنٹ کیا گیا تھا، وارنٹ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں جاری کیا گیا تھا، پولیس نے نشے میں دھت خاتون کو حراستی مرکز میں لے گئی، وہاں پہنچنے پر خاتون نے پولیس افسران پر حملہ کر دیا،ان کی توہین کی اور ان پر تھوکا بھی۔ حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا خاتون کا سفر فرینکفرٹ کی اصلاحی سہولت(جیل) پر ختم ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں