۔،۔آئی سی سی کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے نیتن یاہو،یوو گیٹنٹ اور حماس کے تین رہنماوں کے خلاف وارنٹ گرفتاری کی درخواست دائر کر دی۔ نذر حسین۔،۔
٭بین الاقوامی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے پیر کے روز نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے ساتھ ساتھ حماس کے تین رہنماوں کی (اسرائیل۔حماس جنگ)کے دوران کی گئی کاروائیوں پر گرفتاری کے وارنٹ طلب کر لئے،اب تین ججوں کا ایک پینل فیصلہ کرے گا کہ آیا وارنٹ جاری کئے جائیں اور کیس کو کیسے آگے بڑھایا جائے ٭ایسے فیصلوں میں عام طور پر دو ماہ لگتے ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ڈین ہاگ۔ کریم خان ایک باصلاحیت مقرر اور سخت مزاج قانونی جارہ جوئی کے طور پر جانے جاتے ہیں انہوں نے پیر کے روز نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے ساتھ ساتھ حماس کے تین رہنماوں کی (اسرائیل۔حماس جنگ)کے دوران کی گئی کاروائیوں پر گرفتاری کے وارنٹ کے لئے ایک غیر معمولی طریقہ اختیار کیا۔ واضح رہے،خان کے والد کنسلٹنٹ ڈر میٹالوجسٹ تھے جو مردان پاکستان میں پیدا ہوئے تھے، ان کی والدہ برطانیہ میں پیدا ہوئی اور رجسٹرڈ نرس تھی، خان احمدیہ کمیونٹی کے رکن ہیں ان کی پہلی شادی (یاسمین رحمان مونا) سے ہوئی جو احمدیہ کمیونٹی کے چوتھے خلیفہ مرزا طاہر احمد کی بیٹی تھی جبکہ فیالحال اس کی شادی ملائیشیاء کی ایک وکیل داتو شیاملا الگیندرا سے ہوئی ہے۔بین الاقوامی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے پیر کے روز نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے ساتھ ساتھ حماس کے تین رہنماوں کی (اسرائیل۔حماس جنگ)کے دوران کی گئی کاروائیوں پر گرفتاری کے وارنٹ طلب کر لئے،اب تین ججوں کا ایک پینل فیصلہ کرے گا کہ آیا وارنٹ جاری کئے جائیں اور کیس کو کیسے آگے بڑھایا جائے ٭ایسے فیصلوں میں عام طور پر دو ماہ لگتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بے شمار خبریں گردش کر رہی ہیں کہ۔ سوشل میڈیا صارفین یہ دعوی کرتے ہیں کہ انہیں پہلے ہی آئی سی سی سے منظوری مل چکی ہے،بریکنگ نیوز۔بین الاقوامی عدالت نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے وغیرہ وغیرہ۔ خان نے بیان دیا ہے کہ وہ نیتن یاہو، گیلنٹ اور حماس کے تین رہنماوں، یحیی سنوار، محمد دیف اور اسمائیل ہنیہ کے لئے وارنٹ گرفتاری طلب کر رہے ہیں،جو ان کے خیال میں غزہ کی پٹی اور اسرائیل میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ذمہ دار ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے کیسز میں عمرماََ دو ماہ لگ سکتے ہیں۔ اسرائیل آی سی سی کا رکن نہیں ہے اس لئے اگر گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے جائیں تو بھی نیتن یاہو اور گلینٹ کو فوری طور پر قانونی چارہ جوئی کا کوئی خطرہ نہیں جبکہ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق گرفتاری کے خطرے سے اسرائیلی رہنماوں کا بیرون ملک سفر مشکل ہو جائے گا۔ نیتن یاہو نے خان کے اقدام کو (بے عزتی قرار دیا ہے) اور حماس کے عسکریت پسندوں کے خلاف اسرائیل کی جنگ کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے دشمنی کا مقدمہ چلانے کا الزام لگایا، جبکہ دوسری جانب حماس نے بھی آئی سی سی پراسیکیوٹر کی جانب سے اپنے رہنماوں کو گرفتار کرنے کی درخواست کی بھی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ (متاثرہ کو جلاد کے برابر قراد دیتا ہے۔