۔،۔ خیبر پختونخواہ (کابینہ اجلاس میں)٭نسوار ٭پر ایک گھنٹہ بحث ہوتی رہی۔ نذر حسین۔،۔
٭جمعہ کو خیبر پختونخواہ اسمبلی میں مالی سال (25-2024) کا بجٹ پیش کیا گیا،جس سے قبل صوبائی کابینہ کا اجلا س ہوا جس میں ایک گھنٹہ سے زائد نسوار پر ٹیکس لگانے پر بحث ہوئی، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے نسوار پر ٹیکس عائد کرنے کی مخالفت کر دی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/خیبر پختونخواہ۔ مقامی میڈیا کے مطابق جمعہ کو خیبر پختونخواہ اسمبلی میں مالی سال (25-2024) کا بجٹ پیش کیا گیا،جس سے قبل صوبائی کابینہ کا اجلا س ہوا جس میں ایک گھنٹہ سے زائد نسوار پر ٹیکس لگانے پر بحث ہوئی، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے نسوار پر ٹیکس عائد کرنے کی مخالفت کر دی، علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ نسوار غریب لوگ استعمال کرتے ہیں اس پر ٹیکس نہ لگایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں شامل عوامی فلاح و بہبود اور اصلاحاتی اقدامات پر عملدرآمد کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔