0

۔،۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 52.3 سیلسیس ریکارڈ۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 52.3 سیلسیس ریکارڈ۔ نذر حسین۔،۔

٭دہلی میں درجہ حرارت 50.5C (122.9F) کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے،حکام نے پانی کی قلت سے خبردار کیا ہے،بدھ کی سہ پہر منگیش پور کے مضافاتی علاقہ میں پہلی بار 50C کی تاریخی پیمائش کو توڑ دیا، درجہ حرارت نُو ڈگری زیادہ تھا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نئی دہلی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق بھی انڈیا میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ یہ درجہ حرارت بدھ کو نئی دہلی کے مضافاتی علاقے منگیش پور میں ریکارڈ کیا گیا جو توقع سے بارہ ڈگری زیادہ ہے۔ بھارت کا سب سے گرم علاقہ ریاست راجستھان کا ریگستانی علاقہ پھلوی ہے، انڈیا میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہلی میں 52.3 درجہ حرارت نے راجستھان کے 51 ڈگری سمیت سابقہ تمام قومی ریکارڈ کو توڑ دیا۔ رپورٹ کے مطابق ان حالات میں ہر عمر کے افراد کو ہیٹ اسٹروک ہونے کا بہت زیادہ امکان ہے جبکہ زیادہ عمر اور کمزور لوگوں کو سب سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ واضح رہے بھارت میں شدید گرمی، بارشوں اور فوگ کی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے جس نے دنیا بھر کے درجہ حرارت کو متاثر کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں