0

۔،۔ اٹلی کے ایک اسپتال میں سٹریچر پر جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی بائیس سالہ لڑکی نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ اٹلی کے ایک اسپتال میں سٹریچر پر جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی بائیس سالہ لڑکی نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔ نذر حسین۔،۔

٭اٹلی کے شہر میلان کے قریب واقع ویزولوپریدابیسی ہاسپٹل میں سٹریچر پر پڑی اپنی باری کا انتظار کرنے والی لڑکی کو ایک اٹھائیس سالہ (ویئر ہاوس) ورکر نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،رپورٹ کرنے پر لڑکا گرفتار ہو چکا تھا تاہم اگلے دن صبح ساڑھے آٹھ بجے لڑکی نے اسپتال کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی جس سے اس کی موقع پر موت واقع ہو گئی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اٹلی/روم/میلان۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقع میلان کی ایک اسپتال میں اس وقت پیش آیا جب لڑکی سڑریچر پر لیٹی اپنی باری کا انتظار کر رہی تھی کہ جب اسے ایک اٹھائیس سالہ (ویئر ہاوس) ورکر نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، لڑکی نے اسپتال کی نرسوں کو اپنے ساتھ ہونے والی غیر انسانی حرکت کے بارے میں بتایا جنہوں نے موقع پر پولیس کو بلا لیا، رپورٹ کے مطابق پولیس نے کچھ ہی دیر بعد ویئر ہاوس ورکر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور تحقیقات شروع کر دیں، نامعلوم وجوعات کی بنا پر اگلے دن صبح ساڑھے آٹھ بجے لڑکی نے اسپتال کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی جس سے اس کی موقع پر موت واقع ہو گئی، عدالت میں ملزم نے لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے لڑکی کی رضامندی سے اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا اس کا مزید کہنا تھا کہ لڑکی سے اس کی پہلی ملاقات تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں